مالاکنڈ ایجنسی میں دو ٹریفک حادثات: 9 افراد جاں بحق


\"malakand\"مانسہرہ اور مالاکنڈ ایجنسی میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت نو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ جبوڑی جانے والی جیپ نلا کے مقام پر کھائی میں جاگر ی،حادثے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور5زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔ادھر مالاکنڈ کے علاقہ پلئی باز درہ میں پک اپ گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی۔گاڑی میں سوار خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔پاک فوج کے جوانوں نے لاشوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔متاثرہ گاڑی علاقہ زنگل جارہی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments