گیٹی امیجز کی سال کی بہترین تصاویر


آپ ایک پورے سال کا خلاصہ صرف تصاویر کے ساتھ کیسے کریں گے؟ گیٹی امیجز سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر کین مینارڈس نے اپنے فوٹو گرافرز کی جانب سے کھینچی گئی سال کی بہترین تصاویر کو منتخب کیا ہے۔

ٹینس

Al Bello/ Getty Images
امریکہ کے شہر فلوریڈا میں کھیلے جانے والے میامی اوپن کے ایک میچ میں امانڈا آنی سیمووا ٹیلر ٹاؤن کے شاٹ کو واپس کر رہی ہیں۔ سپورٹس فوٹو گرافی میں سالوں کی مہارت رکھنے والے فوٹو گرافر ال بیلو نے اس شاندار شاٹ کو محفوظ کیا۔
اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور ایما سٹون

Christopher Polk/ Getty Images
اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں صرف تین فوٹو گرافرز کو بیک سٹیج تک رسائی دی گئی۔ فوٹو گرافر کرسٹوفر پولک نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور ایما سٹون کے درمیان ذاتی لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔
روہنگیائی بچہ

Kevin Frayer/ Getty Images
روہنگیا مسلمانوں نے رواں برس میانمار کی فوج کے مظالم سے بھاگ کر بنگلہ دیش میں پناہ لی۔ بنگلہ دیش میں کاکس بازار کے ایک پناہ گزین کیمپ میں ایک روہنگیائی بچہ روتے ہوئے امداد تقسیم کرنے والے ایک ٹرک پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ فوٹر گرافر کیون فرائر کے مطابق ہم اس قسم کی تصاویر دیکھ کر حساسیت سے باہر نکل جاتے ہیں کیونکہ ہم اکثر ایسی افسردہ تصاویر دیکھتے ہیں۔ کین مینارڈس کے خیال میں کیون فرائر کی اس تصویر میں اس بچے کی المیہ صورتِ حال فریم کا پتہ چلتا ہے۔
سرفر

Ryan Pierse/ Getty Images
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی مشہور بونڈی بیچ پر ایک سرفر اپنے بورڈ سے گر گیا۔ فوٹو گرافر ریان پیرس نے اس لمحے کو تصویر میں قید کر لیا۔ اس تصویر میں سرفر اپنے بورڈ سے کنٹرول کھو دیتا ہے اور سمندر کی لہر میں گر جاتا ہے۔ یہ تصویر آپ کو خوف کے احساس سے روکتی ہے کہ فطرت کسی بھی وقت ہماری قسمت کو کنٹرول کرنے کی قوت رکھتی ہے۔
امریکہ کی ایک ریلی میں مظاہرین کا تصادم

Chip Somodevilla/ Getty Images
امریکہ کی ریاست ورجینیا میں نکالے جانے والے ایک جلوس میں مظاہرین ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ یہ ایک بہت خطرناک صورت حال ہے جس میں مظاہرین کے ہاتھوں میں بیس بال کے بلے ہیں جبکہ کچھ لوگ نے حفاظتی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ فوٹو گرافر چپ سومو ڈیویلا نے خود کو خطرے میں ڈال کر یہ تصویر کھینچی۔
آئس ہاکی

Bruce Bennett/ Getty Images
امریکہ کے شہر نیو جرسی میں کھیلے جانے والے آئس ہاکی کے ایک میچ میں پیٹسبرگ پینگوئنز کے پیٹرک ہارنکوسٹ کوری شنائیڈر کے خلاف گول کر رہے ہیں۔ سپورٹس فوٹو گرافی کے دو اہم پہلوؤں میں مہارت رکھنے کی وجہ سے بروس بینیٹ یہ تصویر کھینچنے میں کامیاب ہوئے۔ پہلا پہلو کھیل کے نتیجے میں انتہائی اہمیت کے لمحے کی تصویر بنانا اور دوسرا اس لمحے کی وہ تصویر جسے لوگ ٹیلی ویژن پر نہیں دیکھ سکتے۔ فوٹو گرافر بروس نے ایک کیمرے کو گول میں رکھا اور اس لمحے کی بہترین تصویر بنائی۔
آریانا گرینڈ

Kevin Mazur/ Getty Images
مانچیسٹر ایرینا میں رواں برس مئی میں ایک کنسرٹ کے دوران ہونے والے خود کش حملے میں ہلاکتوں کے بعد ایک کنسرٹ منعقد ہوا۔ اس کنسرٹ میں صرف کیون مزور ہی ایک فوٹو گرافر تھے جنھیں سٹیج تک جانے کی اجازت دی گئی۔ کیون مزور نے آریانا گرینڈے کی جذبات سے بھرپور تصویر کھینچی۔
لڑکیاں سیلفی لیتے ہوئے

Jes Aznar/ Getty Images
فلپائن میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں دلہن کیٹی مالنگ نے اپنی سہلیوں کے ہمراہ ‘سیلفی’ لی۔ اس شہر پر خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم سے منسلک شدت پسندوں نے مئی میں ہونے والے حملے کے بعد جزوی قبضہ کیا تھا۔ کین مینارڈس کے مطابق فوٹو گرافر جیس آزار کی اس تصویر نے مجھے دو طرح سے متوجہ کیا۔ سب سے پہلے یہ تصویر ایک پینٹنگ کا اثر دیتی ہے اور دوسری صورت تنازعات میں گھرے ہونے کے باوجود لوگوں کا سیلفی لینا۔
بھاگتے ہوئے لوگ

David Becker/ Getty Images
فوٹو گرافر ڈیوڈ بیکر کو دی روٹ 91 ہارویسٹ کنٹری میوزک فیسٹیول کور کرنے کے لیے بھیجا گیا۔ تاہم جب وہاں گولیاں چلنا شروع ہوئیں تو انھوں نے جلدی سے اس خوفناک المیے کی تصاویر بنائیں۔ نیوز فوٹو گرافی میں ایک کہاوت ہے کہ اگر آپ اس طرح کی صورت حال میں بہترین تصاویر نہیں کھینچ سکتے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اس جگہ کے قریب موجود نہیں تھے۔ ان تصاویر کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ ڈیوڈ بیکر اس شوٹنگ کے کتنے قریب تھے اور وہ کتی بہاردی سے وہاں رہے۔
گلوکارہ رہانہ

Tristan Fewings/ Getty Images
معروف گلوکارہ رہانہ نے کانز فلم فیسٹیول میں ایک سکریننگ میں شرکت کی۔ اس تصویر کو شاید سینکڑوں فوٹو گرافروں نے کھینچا ہو گا تاہم فوٹو گرافر ٹریستان فیونگز نے ریڈ کارپٹ پر روشنی کا استعمال کرتے ہوئے غیر معمولی اور خوبصورت تصویر کھینچی۔

تمام تصویر کے جملہ حقوق گیٹی امیجز اور فوٹوگرافرز کے نام محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp