ایلیس پیری: آسٹریلیا کی وومن کرکٹر جو کہ ہر فن مولا ہیں


ایلیس پیری آسٹریلیا کی سب سے مشہور سپورٹس وومن ہیں

ایلیس پیری آسٹریلیا کی سب سے مشہور سپورٹس وومن ہیں

اس سال وومن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ پانے والی آسٹریلیا کی ایلیس پیری کوئی عام سپورٹس وومن نہیں ہیں اور نہ ہی انھیں صرف ایک کرکٹر کہا جا سکتا ہے۔

27 سالہ آل راؤنڈر کو آئی سی سی کا پہلا ریچل ہیہو فلنٹ ایوارڈ دیا گیا جو کہ انگلینڈ کی سابق کپتان کے نام پر ہے جن کا اس سال جنوری میں انتقال ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیئے

کرکٹ کی تاریخ کے یادگار چھکے

آئی سی سی کا خواتین کرکٹ کے لیے دگنی فنڈنگ کا اعلان

جھولن گوسوامی، انڈیا کی جوئل گارنر

سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ متالی راج کے نام

انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم تو تین ٹیسٹ میچ ہار کر ایشز ہار ہی چکی ہے لیکن اس سال انگلینڈ کی وومن ٹیم بھی ایشز ٹیسٹ سیریز ہار گئی تھی جس میں پیری کا ایک اہم کردار تھا۔ پیری نے اس سیریز میں جو کہ ان کی ساتویں ایشز سیریز تھی بغیر اپنی وکٹ کھوئے 213 رنز بنائے تھے۔ یہ کسی بھی آسٹریلین وومن کھلاڑی کا سب سے زیادہ انفرادی سکور ہے۔

ایلیس پیری

ایلیس پیری نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اپنے ملک کے لیے نمایاں کارنامے سر انجام دیے ہیں

پیری کیا کچھ کر سکتی ہیں؟

وہ نہ صرف کرکٹ کھیلتی ہیں بلکہ ان کی ٹانگ فٹ بال میں بھی اڑی ہے اور انھوں نے فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ایک حیرت انگیز گول کر کے سب کو چونکا دیا تھا۔

کرکٹ کی ببات کریں تو جب 2013 میں انگلینڈ کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ہار ہوئی تو اس میں پیری کا بڑا کردار تھا۔ انھوں نے اپنے ٹوٹے ہوئے ٹخنے کے باوجود تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایلیس پیری

ایلیس پیری نہ صرف کرکٹ بلکہ فٹبال میں بھی ایک خاص مقام رکھتی ہیں

اس کے علاوہ وہ کم عمر لڑکیوں میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں سے متعلق بچوں کی کتابیں بھی لکھتی ہیں۔

وہ مردوں اور عورتوں میں آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے والی سب سے کم عمر کرکٹر ہیں۔ انھوں نے 16 سال کی عمر سے آسٹریلیا کے لیے کھیلنا شروع کر دیا تھا اور اس کے دو ہفتے بعد ہی انھوں نے آسٹریلیا کی فٹبال ٹیم کے لیے بھی میچ کھیلا۔

وہ 2010، 2012 اور 2014 میں آسٹریلیا کے ساتھ وومنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 جیت چکی ہیں۔

سنہ 2015 کی ایشز سیریز میں انھیں پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا تھا۔ اس سیریز میں انھوں نے 264 رنز بنانے کے علاوہ 16 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

سنہ 2014 اور 2016 کے درمیان انھوں نے ایک روزہ میچوں میں 17 نصف سنچریاں بھی بنائیں جو کہ کسی بھی کرکٹر کے لیے سب سے بہتر کارکردگی ہے۔

اب 27 سال کی عمر میں ان کا آسٹریلیا کے کھیلوں میں ایک منفرد مقام ہے۔

ایلیس پیری

ایلیس پیری: جیت جن کا مقدر ہے

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32297 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp