منشیات فروش جلد بازی میں پولیس گاڑی کو ٹیکسی سمجھ بیٹھا


سگریٹ

PA

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے نزدیک ایک مبینہ منشیات فروش کو کرسمس کے موقع پر ایک ناخوشگوار تحفہ اُس کی حراست کی صورت میں ملا جب وہ ایک پولیس گاڑی کو ٹیکسی سمجھ کر بیٹھ گیا جب اس کے پاس 1000 کے قریب نشہ آور سگریٹ موجود تھے۔

پولیس کے مطابق منشیات فروش گھر پہنچنے کی جلدی میں تھا جب وہ اس غلطی کا مرتکب ہوا۔ حکام کے مطابق ملزم پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کی شکل والی منشیات کی گولیاں ضبط

انگلیوں کے نشانات سے منشیات کے استعمال کی نشاندہی

پولیس کے اعلامیہ کے مطابق بتایا گیا کہ ملزم نے یہ غلطی جلد بازی میں کی۔’ہمارے پولیس اہلکار اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئے کیونکہ وہ اپنے ساتھ ہزار کے قریب نشہ آور سگریٹ لے جا رہا تھا۔’

واضح رہے کہ ڈنمارک میں منشیات کی قسم ‘کنابیس’ پر مکمل ممانعت ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32559 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp