’کشمیری تنظیم کا دولت اسلامیہ سے وفاداری کا اعلان‘


دولت اسلامیہ

نام نہاد جنگجو تنظیم عراق اور شام میں برسر پیکار ہے

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے آن لائن اکاؤنٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ’کشمیری مجاہدین‘ کی جانب سے ان کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا گیا ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ اس سے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں دولت اسلامیہ کی شاخ کھلنے کا راستہ ہموار ہوتا نظر آتا ہے۔

تقریباً 14 منٹ کی اس ویڈیو کو 25 دسمبر کو دولت اسلامیہ کے ناشر نیوز نیٹ ورک چینل پر ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے ذریعے ’ولایت کشمیر‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

اس میں ایک نقاب پوش نظر شخص جس کی شناخت ابو البرا الکشمیری کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ اردو زبان میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابوبکر البغدادی کے ساتھ وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس بیان کے ساتھ انگریزی زبان میں سب ٹائٹل ہیں۔ وہ اس خطے کے دوسرے شدت پسند گروہوں کو اس کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔

الکشمیری نے حال ہی میں ذاکر موسیٰ کی قیادت میں کشمیر میں قائم ہونے والے القاعدہ سے منسلک جہادی گروپ ’انصار غزوۃ الہند‘ کا نام لیتے ہوئے اسے بیعت کی دعوت دی۔

کشمیر

کشمیر میں انڈیا مخالف مظاہرے عام ہیں

ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے پاکستانی انٹیلی جنس سروس آئی ایس آئی اور انڈیا کے ’باطل‘ نظام کی مذمت کی اور مقامی نام نہاد جہادی گروپ ’حزب لشکر جیش تحریک‘ کو جعلی گروہ قرار دیا۔

ویڈیو کا اختتام ایک گلی میں چند نقاب پوش لوگوں پر ہوتا ہے جو جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ کا پرچم لہرا رہے ہیں اور زور زور سے دولت اسلامیہ کے رہنما ابوبکر البغدادی سے وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

٭ دولتِ اسلامیہ کی پروپیگنڈہ ’وار‘

٭ کشمیری لڑکا افغان القاعدہ میں کیسے پہنچا؟

اس ویڈیو میں ایک ‘ندائے حق’ اور دوسرے ‘القرار’ میڈیا کے لوگوز نظر آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ القرار کشمیر پر مرکوز ایک میڈیا چینل ہے جو ‘جموں و کشمیر میں خلافت اسلامیہ کے مجاہدین’ کی نمائندگی کا دعویٰ کرتا ہے۔

حالیہ مہینوں میں دولت اسلامیہ کے حامی کئی چینلز انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں دولت اسلامیہ کے ممکنہ حامیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے ہیں۔ رواں سال کے اوائل میں وادئ کشمیر میں حکومت ہند مخالف مظاہروں میں دولت اسلامیہ کے پرچم لہراتے دیکھے گئے ہیں۔

جون میں دولت اسلامیہ نے کشمیر میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور ایک مضمون کی اشاعت کے ساتھ وہاں لوگوں کی تقرری کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

٭ ’یہ محض مودی کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا‘

٭ داعش کا نیا طریقہ، کارٹونوں کا استعمال

اس کے ایک ماہ بعد دولت اسلامیہ کا حامی ایک چھوٹا گروپ سامنے آیا اور اس نے خود کو ’انصار الخلافہ جموں کشمیر‘ (اے کے جے کے) کہا اور اس نے کشمیر میں دولت اسلامیہ کے دوسرے حامی گروہوں سے ایک قیادت کے تحت ’جنگ‘ کی تیاری کی دعوت دی۔

اسی ماہ ایک دوسرا گروپ ’انصار غزوۃ الہند‘ نمودار ہوا جس نے القاعدہ کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32557 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp