ملک بھر میں ہندو برادری آج ہولی منائے گی


\"holi\"ملک بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے ،اس موقع پر تھر میں بھی بھوک پیاس اور غربت و افلاس سے مرجھائے چہرے ہولی کے رنگوں سے رنگ گئے ہیں۔
یوں تو ملک بھر میں ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی بھر پور جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے، ہولی کے موقع پر تھر کی بے رنگ وادیاں ہولی کے رنگوں سے رنگ گئی ہیں ،غربت و افلاس سے مرجھائے چہرے ہولی کی خوشیوں سے کھل اٹھے ہیں ،تھر پارکر کی 16لاکھ سے زائد آبادی کا تقریبا ً60فیصدہندو آبادی پر مشتمل ہے، اس لئے یہاں ہولی کے رنگ ہی نرالے ہیں۔
ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی میں ہولی کے پہلے دن ریلیاں نکالی جاتی ہیں جن میں ڈھول کی تھاپ پر بھجن گائے جاتے ہیں اور رقص کیا جاتا ہے جبکہ شام کو ہولی کے گراونڈ میں ہولکا جلائی جاتی ہے اور خوشیاں منائی جاتی ہیں جبکہ دوسرے دن رنگوں کی بہار کا دن ہوتا ہے اور شہرکا ہرشخص ہی نہیں ہر گلی محلہ اور چوراہا ہولی کے رنگوں سے رنگ جاتا ہے۔
دیوالی ہو یا ہولی تھر میں ہندو برادری کا ہرتہوار مذہبی رواداری کی مثال ہے جہاں ہندووں کے ساتھ مسلمان بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں، تھر میں بھر پور طریقے سے منایا جانے والا ہولی کا تہوار اس بات ثبوت ہے کہ ملک میں اقلیتوںکو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مکمل آزادی حاصل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments