اقوام متحدہ میں راحت فتح علی کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا


\"rahatاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں راحت فتح علی خان کی پرفارمنس نے تمام شرکاکوجھومنے پرمجبور کر دیا۔ صوفیانہ میوزک کی دھنوں پر سفارت کارہوں یا اقوام متحدہ کے دفتر سے وابستہ اہلکار ہر شخص جھومتا نظرآیا۔
راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کی گائی ہوئی قوالیاں پیش کیں تو لوگوں پر سحرطاری ہوگیا، وجد میں شرکا جھومتے رہے۔ خواتین کی بھی بڑی تعداد یوم پاکستان کے موقع پرمنعقد اس کنسرٹ میں موجود تھی۔
جنرل اسمبلی کےاس ہال میں کنسرٹ کےموقع پرتل دھرنےکی جگہ نہ تھی اور جیسےجیسےراحت فتح علی خان نے ایک کےبعد ایک قوالی پیش کی،لوگ دیوانہ وارجھومتےرہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments