افغانستان: کابل میں ثقافتی تنظیم کے دفتر میں دھماکہ، کم از کم چار افراد ہلاک


کابل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی ایک ثقافتی تنظیم کے دفتر میں بم حملے میں کم ازکم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح شیعہ ثقافتی اور مذہبی تنظیم کے دفتر پر ہونے والے حملے میں کم از کم چار ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چھ افراد زخمی ہیں۔

بگرام ہوائی اڈے پر دھماکہ، چار افراد ہلاک

کابل: شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد میں ’دھماکہ‘

بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو اس وقت اڑایا جب وہاں موجود طلبا اکٹھے ہو رہے تھے۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان میں شیعہ برادری پر حملوں کی تعداد بڑھی ہے۔

حملے کی ذمہ داری ابھی کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp