یاسر پیرزادہ کی کتاب۔۔۔ بیانئے کی جنگ


\"yasir59معروف کالم نگار اور تجزیہ کار یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب\” بیانئے کی جنگ\” شائع ہوگئی ہے- اس کتاب میں یاسر پیرزادہ کے وہ کالم شامل کیے گئے ہیں جو انہوں نے ملک کے کثیر اشاعت روز نامہ \”جنگ\” میں 2010ءسے لے کر 2014ء میں آپریشن ضرب عضب کے آغاز تک لکھے۔ یاد رہے کہ تب ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی ۔ سیاسی قیادت، ذرائع ابلاغ اور ریاست کے ادارے دہشت گردی کی کھل کر مزاحمت سے گریزاں تھے ۔ دوسری طرف دہشت گردوں کے درپردہ حامی طرح طرح کی تاویلات کے انبار لگا رہے تھے۔ اس صورت حال میں یاسر پیرزادہ نے انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ضمیر کی روشنی میں دہشت گردوں کی کھل کر نشاندہی کی، ان کے موقف کی دھجیاں بکھیریں اور ریاست سے مطالبہ کیا کہ خون اور ا ٓگ کے سوداگروں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی بجائے ان کا مقابلہ کیا جائے اور پاکستان کے شہریوں کی حفاظت کی جائے۔ یاسر پیرزادہ کے یہ کالم ہماری تاریخ کے اہم موڑ کی دستاویز ہیں۔

\"yasirA0059یاد رہے کہ اس سے قبل یاسر پیرزادہ کے کالموں کے دو مجموعے \”ذرا ہٹ کے اور \”ذرا ہٹ کے 2 \” شائع ہوکر پڑھنے والوں میں پذیرائی حاصل کر چکے ہیں۔ دوست پبلی کیشنز کے زیراہتمام شائع ہونے والی یاسر پیرزادہ کی حالیہ تصنیف پورے ملک میں ہر بکسٹال پر باآسانی دستیاب ہے۔ مزید براں ملک بھر میں پھیلے نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے 24 بک سٹورز پر بھی یہ کتاب حاصل کی جاسکتی ہے-


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments