کشمیر: نیم فوجی دستے کے کیمپ پر شدت پسندوں کا حملہ


کشمیر

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے کیمپ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے، جس میں کئی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سینٹرل ریزور پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے مقامی صحافی ماجد جہانگیر کو بتایا کہ یہ حملہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب تقریبا رات دو بجے کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں ابھی تک سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ابھی بھی چند شدت پسند کیمپ میں موجود ہیں۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک فوجی ہلاک بھی ہوا ہے۔

یہ حملہ سرینگر سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر لیتھ پورا میں قائم سی آر پی ایف کی 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

٭ کشمیر میں فوجی قافلے پر مسلح حملہ

٭ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملہ

اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے کیمپ میں داخل ہونے سے قبل ہینڈ گرینیڈ پھینکے اور پھر فائرنگ شروع کر دی۔

مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ دو سے تین حملہ آور ابھی بھی کیمپ میں موجود ہیں۔

https://twitter.com/JmuKmrPolice/status/947287040936222720

جموں کشمیر پولیس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا ہے کہ فائرنگ ابھی جاری ہے اور مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

جبکہ سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ‘اگرچے حملہ آور ابھی بھی کیمپ میں موجود ہیں لیکن فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے۔’ ان کا کہنا ہے کہ ‘حلمہ آور کیمپ کے اندر ہی کہیں چھپے ہوئے ہیں۔’

رواں سال اگست میں خودکش حملہ آوروں نے پلواما میں پولیس لائنز کو نشانہ بنایا تھا جس میں انڈین سکیورٹی فورسز کے آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی میں تین شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32535 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp