ایرانی صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے


\"iran\"ایران کے صدر حسن روحانی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے.پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزراءکے ہمراہ چکلالہ کے نور خان ایئربیس پر ایرانی صدر کا استقبال کیا۔حسن روحانی اور ان کے وفد کے لیے باقاعدہ استقبالیہ تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔ایرانی صدر دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ 2012 کے بعد سے کسی ایرانی سربراہ نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔
اس سے قبل صدر محمود احمدی نژاد فروری 2012 میں اسلام آباد میں منعقدہ سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔بطور صدر پہلی مرتبہ پاکستان آنے والے حسن روحانی کے ہمراہ وزراءاعلیٰ حکام اور تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی ہے۔دونوں ملکوں کے رہنما مختلف امور سمیت ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ان پابندیوں کے خاتمے سے اقتصادی روابط میں اضافے کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے یقین ظاہر کیا ہے کہ صدر حسن روحانی کے دورے سے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے پیر کو ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں کہا تھا کہ ’اس دورے سے ہمیں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا‘۔
نواز شریف نے کہا تھا کہ ’ہم تجارت اور کاروباری تعاون میں اضافے کے لیے علاقائی روابط کو فروغ دینے کے اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد پر توجہ دے رہے ہیں‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments