مشترکہ مفادات کونسل کا مردم شماری موخر کرنے کا فیصلہ


\"mardamوزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل نے اتفاق رائے سے ایک مرتبہ پھر مردم شماری کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطاق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ شماریات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری پورے ملک میں ایک ہی وقت میں کی جائے گی جس میں شفافیت برقرار رکھنے کے لے پاک فوج کے 3 لاکھ اہلکاروں کی ضرورت ہے لیکن مسلح افواج اس وقت آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کا مرحلہ وارانعقاد کیا گیا تو یہ عالمی معیار کے طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہوگی اس لئے مردم شماری کا مرحلہ وار انعقاد ممکن نہیں جب کہ مردم شماری پرصوبائی حکومتوں اور مسلح افواج کے ساتھ دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments