فلسطینی جڑواں بچیاں کو الگ کرنے کا آپریشن کامیاب


جڑواں بچیاں

ان بچیوں کو پہلے اردن لایا گیا تھا

ڈاکٹروں کے مطابق دو فلسطینی بچیوں جن کا دھڑ جڑا ہوا تھا کو کامیاب آپریشن کے ذریعے الگ کر دیا گیا ہے۔

فرح اور حنین نامی ان بچیوں کو آپریشن کے لیے سعودی عرب لایا گیا تھا اور ان کا آپریشن ملک کے درالحکومت ریاض میں واقع بچوں کے ہسپتال میں کیا گیا۔

اگرچہ ان بچیوں کی ٹانگیں مشترکہ تھیں لیکن ان کے دل اور پھیپھڑے الگ الگ تھے۔

غزا کی پیٹی سے تعلق رکھنے والی ان بچیوں کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ فلسطین میں علاج کی سہولیات کے فقدان کے باعث ان بچیوں کی جان کو خطرہ ہے جس کے بعد ان کو آپریشن کے لیے سعودی عرب لایا گیا۔

گزشتہ برس اکتوبر میں پیدا ہونے والی ان بچیوں کے پیٹ سے نیچے دھڑ جڑے ہوئے تھے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچیوں کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔

ان بچیوں کو پہلے اردن لایا گیا تھا جہاں سے انھیں سعودی عرب منتقل کیا گیا۔ بچیوں کے والد بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزا کی پٹی کی زمینی اور بحری ناکہ بندی اور وہاں بار بار ہونے والے مسلح تصادم کے باعث وہاں موجود صحت کی سہولیات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے تقریباً دس برس سے غزا کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp