میرے مطابق

خطے کا بڑا کھلاڑی

Shah Nawaz siyal

حالیہ عالمی و علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں پاکستان نہ صرف ایک مضبوط دفاعی قوت کے طور پر سامنے آیا ہے بلکہ عالمی سیاست میں بھی پاکستان کا کردار بڑھ گیا ہے حالیہ غزہ امن معاہدے کے وقت مصر کے شہر شرم الشیخ میں امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی تعریف کرنا پھر وزیراعظم پاکستان کو اظہار خیال کے لیے بلانا اگرچہ بعض پاکستانیوں کو برا لگا کیوں کہ وہ سیاسی، سماجی اور اخلاقی پستی کا شکار ہیں پاکستان کی تاریخ میں عالمی فورم پر پہلی بار کسی وزیر اعظم پاکستان کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے اس پر تمام پاکستانیوں کو فخر محسوس کرنا چاہیے تھا کہ اب کا پاکستان پہلے کے پاکستان کے مقابلے میں زیادہ بڑی قوت بن کر ابھر رہا ہے ہم سب کو پاکستان کے ساتھ ہونا چاہیے نہ کہ پاکستانیوں کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ پاکستان ہے تو ہم ہیں ابھی تک بعض پاکستانی سن بلوغت کو جسمانی طور پر پہنچے ہیں افسوس کہ ذہنی طور پر نہیں پہنچ سکے ایک عاقبت نا اندیش کی فرضی محبت میں مبتلا ہیں شاید ان حضرات کو مولوی نذیر احمد دہلوی کا ناول فسانہ مبتلا ضرور پڑھنا چاہیے اگرچہ ناول انیسویں صدی کی حقیقی روح کو جھنجھوڑتا ہوا اکیسویں صدی کے تمسخر اڑا رہا ہے کہ ابھی بھی ہمارے نوجوانوں کو، والدین کو اور سماج کو تربیت کی اشد ضرورت ہے جیسے آج سے ڈیڑھ سو سال پہلے تھی پہلے کی طرح اب بھی غیر ضروری محبتوں میں تمام حدیں پار کر رہے ہیں اب ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ آر یا پار کیوں کہ ریاست اب سافٹ نہیں رہی بلکہ ہارڈ ہو گئی ہے اب ریاست کی نظر میں سب رہیں گے اور باقیوں کو بھی رہنے دیں گے ورنہ ریاست ہر حد تک جائے گی چاہے کچھ بھی ہو یہ فیصلہ ریاست کو دو عشرے پہلے کرنا چاہیے تھا اگرچہ ریاست نے ماں والی نرمی برتی مگر لوگوں کے برتاؤ نے ریاست کو تمام تر سخت فیصلے کرنے پر مجبور کیا ہے خیر ہم پاکستان کے بڑھتے ہوئے قد کاٹھ اور کامیاب سفارتی تعلقات پر بات کر رہے تھے کہ اب بات فلسطین کے مسئلے پر عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی ہو یا مسلم امہ کے اتحاد کی کوششوں کی، پاکستان نے جس تدبر، قیادت اور اصولی موقف کا مظاہرہ کیا ہے وہ اسے مسلم دنیا میں ایک کلیدی مقام عطا کر رہا ہے۔

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی قیادت نے جس جرات مندی اور بصیرت کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے جس کی مثال حالیہ امن معاہدے کے وقت پاکستان نے نہ صرف فلسطینی عوام کی حمایت میں دو ٹوک موقف اپنایا بلکہ سفارتی سطح پر بھی بھرپور فعالیت دکھائی۔

آٹھ رکنی مسلم رہنماؤں کے عالمی وفد میں پاکستانی قیادت کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی آواز کو نہ صرف سنا جا رہا ہے بلکہ اسے اہمیت بھی دی جا رہی ہے۔

پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل اور فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے جس کی تازہ مثال حالیہ افغان سرحد سے دہشتگرد گروہوں کے حملے اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں شامل ہیں پاکستان کی یہ جنگ صرف داخلی امن کے لیے نہیں ہے بلکہ عالمی امن کے لیے نہایت ضروری ہے جس کو دنیا سہرا رہی ہے کہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے دہشت گردی کا صفایا ضروری ہو چکا ہے اس راہ میں پاکستانی عوام، سکیورٹی اداروں اور افواج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ہزاروں جانوں کا نذرانہ، اربوں روپے کا معاشی نقصان اور معاشرتی دباؤ کے باوجود پاکستان نے ہمت نہیں ہاری۔

اسی سال مئی کے مہینے میں افواج پاکستان کی طرف سے کیا گیا ”آپریشن بنیان مرصوص“ بھارتی دہشت گردی کے خلاف ایک فیصلہ کن کارروائی ثابت ہوا ہے اس کامیاب آپریشن نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر محاذ پر چوکنا، منظم اور بھرپور جوابی صلاحیت رکھتی ہیں یہ آپریشن نہ صرف بھارت کے لیے ایک پیغام تھا بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک ثبوت ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی ناقابل تسخیر طاقت بن چکا ہے جو تجدیدِ عہد لکھ رہا ہے۔

افواج پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں اب کسی تعارف کی محتاج نہیں رہیں حالیہ دنوں میں امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی فورم پر افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی تعریف کرنا دراصل پاکستان کی دفاعی حکمت عملی، مہارت اور پیشہ ورانہ قابلیت کا عالمی سطح پر اعتراف ہے یہ اقدام نہ صرف پاکستان کے لیے ایک سفارتی کامیابی ہے بلکہ اس سے پاکستان کا مثبت تاثر عالمی برادری میں مزید مستحکم ہوا ہے۔

پاکستان آج جس مقام پر کھڑا ہے وہ محض اتفاق نہیں بلکہ مسلسل جد و جہد، قربانیوں اور اصولی سیاست کا نتیجہ ہے علاقائی استحکام، امت مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے قیام میں پاکستان کا کردار ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قومی اتحاد، سیاسی استحکام اور مضبوط اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے اس مقام کو مزید مستحکم کریں تاکہ پاکستان نہ صرف خطے کا بلکہ دنیا کا ایک بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے۔

Facebook Comments Box

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Facebook Comments

Related Articles

Back to top button
✕
HumSub

FREE
VIEW