کمبخت جون

پاکستان میں جمہوریت آتی جاتی رہتی ہے اس لیے ہر دوسرا روز قومی تماشوں سے بھرپور ہوتا ہے لیکن رواں ماہ جون میں ہونے والے 5اہم واقعات ملک کے آئندہ سیاسی مستقبل پر اہم اثرات مرتب کرنے جا رہے ہیں۔ یہ 5واقعات کیا ہوں گے اور ان کے ملک کے مستقبل پر کیا مثبت یا…

Read more

ہاؤس آف کارڈز پر قائم عمران خان کی حکومت

تاش کے پتوں کی بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت دھڑام سے گر بھی سکتی ہے کیونکہ ہاؤس آف کارڈز میں کوئی ایک پتہ بھی کھسکے تو پورا گھر بکھر جاتا ہے۔ لیکن حکومت کے خاتمے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

یہ فروری دو ہزار تین کی بات ہے۔ سابق فوجی صدر پرویز مشرف اپنے قریبی رفقا میں بیٹھے اس وقت کے وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی اور وزیر اعلیٰ سندھ علی محمد مہر کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے۔ دونوں چند ماہ پہلے ہی مسند پر فائز کیے گئے تھے اور اب ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ مایوسی اس قدر تھی کہ بعض سینئر فوجی افسران پورا نظام لپیٹنے کے مشورے دے رہے تھے۔ اس محفل میں بیٹھے اس وقت کے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے مشورہ دیا کہ پورا نظام بدلنے کی بجائے نئے نظام میں مسئلہ پیدا کرنے والوں یا کام نہ کرنے والوں کو بدل دیا جائے تو بہتر ہے۔ ان کی دلیل تھی کہ بڑی محنت سے نظام تشکیل دیا جاتا ہے ایک دم اسے ختم کرنے سے نظام بنانے والوں پر ہی انگلیاں اٹھتی ہیں۔

Read more

سیاسی نئی تازی اور بڑی سی اگر

30 مئی کی دوپہر اسلام آباد پولیس کے ایک سینئر افسر سے فون پر بات ہورہی تھی۔ پوچھا نئی تازی کیا ہے؟ جواب آیا کہ ہمیں سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بارے میں الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔ یہ سنتے ہی ایک کرنٹ میرے جسم میں دوڑا اور میں پارلیمنٹ ہائوس…

Read more

مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری

سابق وزیراعظم نوازشریف چھ ہفتوں کے لیے جیل سے باہر آئے تو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کی دوبارہ گرفتاری سے چند دن پہلے انہیں کھانے پر مدعوکیا چونکہ نوازشریف طبی بنیادوں پر جیل سے نکلے تھے۔ اس لیے وہ کھانے کی دعوت قبول نہ کرسکے معذرت بھیجی گئی اور قبول بھی…

Read more

ایف اے ٹی ایف سے جڑی پاکستان کی مشکلات

قومی سطح پر رواں مہینے میں تین ایسے اہم واقعات رونما ہوئے جن کے دور رس اثرات مرتب ہونے جارہے ہیں۔ سب سے پہلے یکم مئی کو اقوام متحدہ نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ ماضی کے برعکس اس بار چین نے مسعود…

Read more

چیرمین نیب کی پریس کانفرنس اور میرے سوال کا بھنبھناتا مچھر

یوں تو انیس مئی اتوار چھٹی کا دن تھا۔ مگر اس روز چئیرمین نیب جسٹس رئٹائرڈ جاوید اقبال کی پریس کانفرنس کا شیڈول غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا۔ عام طور پر چھٹی کے دن سرکاری ادارے پریس کانفرنس کرنے کا خطرہ اس لیے مول نہیں لیتے کہ صحافی کم ہی آئیں گے۔ مگر ملکی…

Read more

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے چیئرمین نیب بننے کی پس پردہ کہانی

کالے رنگ کے شیشوں والی گاڑی سڑکوں پر فراٹے بھر رہی تھی۔ گاڑی میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ لاپتہ افراد کمشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بیٹھے تھے۔ گاڑی ایک گھر کے اندر داخل ہوئی اور پھر دونوں گھر کے ایک خاص کمرے میں چلے گئے۔ اس گھر میں فاروق ایچ نائیک جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو مہمانوں کی طرح ٹریٹ کررہے تھے۔

یہ واقعہ سال دوہزار سترہ کے آخر کا ہے۔ سابق چیرمین نیب چوہدری قمر الزمان ریٹائر ہورہے تھے اور نئے چیرمین کی تعیناتی کے لیے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے پیپلز پارٹی کونیا چیرمین نیب نامزد کرنے کا پیغام بھیج رکھا تھا۔ ان دنوں نواز شریف کو آصف علی زرداری پر بہت پیار آرہا تھا کیونکہ نواز شریف خود مشترکہ تحقیقاتِی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں وزارت عظمی کے ایک حکمنامے کے باعث اقتدار سے باہر ہوچکے تھے۔ انہیں رہ رہ کرآصف زرداری سے کی گئی اس بیوفائی پر اپنی غلطی کا احساس ہورہا تھا۔ مجھے یاد ہے کہ احتساب عدالت میں ایک بار میں نے میاں نواز شریف سے اس غلطی بارے پوچھا کہ بحثیت وزیراعظم انہوں نے سابق صدر کی ایک متنازع تقریرکے بعد ان سے طے شدہ ملاقات کیوں منسوخ کی؟ تو انہوں نے ٹھنڈی سانس لیتے ہوئے تسلیم کیا کہ یہ واقعی ان کی غلطی تھی۔

Read more

جماعت الدعوۃ کے عبدالرحمان مکی کون ہیں؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے کالعدم مذہبی تنظیم جماعت الدعوۃ کے شعبہ سیاسی و خارجی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمان مکی کو حراست میں لینے کے بعد جیل منتقل کر دیا ہے۔پنجاب پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ عبدالرحمان مکی کی گرفتاری حکومتِ پنجاب کے احکامات پر عمل میں لائی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ جماعت الدعوہ کے عبدالرحمان مکی کو منگل کی شب ’مینٹینینس آف پبلک آرڈر‘ (نقص امن) کے تحت گرفتار کرنے کے بعد لاہور کی کیمپ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

Read more

اسلام آباد سیکریٹریٹ کی تکلیف دہ کہانی

میرے ایک دوست کہا کرتے تھے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پاکستان سے 10کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ بات بھی سچ ہے اسلام آباد ایک سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا شہر ہے جو منظم انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔ صفائی ستھرائی کا ایک الگ نظام موجود ہے۔ شہر کے ایک طرف مارگلہ کی خوبصورت…

Read more

’’غدار‘‘ محب وطن اور محب وطن ’’غدار‘‘

سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اپنے غیر آئینی اقدامات کی توثیق کے لئے پارلیمنٹ کی ضرورت پڑی تو 10اکتوبر 2002کو عام انتخابات کروا دئیے گئے۔ آئی ایس آئی میں سیاسی ونگ کے سربراہ میجر جنرل(ر) احتشام ضمیر نے پوری سرکاری مشینری کے ساتھ بھرپور کوشش کی مگر اُس وقت کی کنگز پارٹی…

Read more