پنجاب یونیورسٹی کے (سابق) استاد عمار علی جان کا موقف

بیرون ملک تعلیم مکمل کر کے وطن واپسی کے بعد میں پچھلے ڈھائی سال سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے وابستہ رہا ہوں۔ جون دوہزار سترہ سے میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشیولوجی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر پڑھارہا تھا گو کہ اس عرصے میں مجھے ابھی تک پنجاب یونیورسٹی سے کوئی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ اس دوران مجھ پر یہ الزام عائد ہوا کہ میں طلباء کی بے جا حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ بلاضرورت ہر موضوع پر آواز اٹھائیں۔

Read more