ثقافت اور فحش سٹیج ڈرامے

ثقافت کسی بھی دیس میں بسنے والے لوگوں کی مشترکہ روایات ہوتی ہیں جو بعض اوقات اپنی تخصیص کی وجہ سے اس معاشرے کی پہچان بن جاتی ہیں۔ یہی ثقافت کسی ملکی تاریخ کی عکاس بھی ہوتی ہیں جس میں تاریخ کے بیتے لمحوں کی نوعیت، سنجیدگی اور روایات سے ثقافت بننے تک آنیوالی مشکلات کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ بلاشبہ ثقافت بھی دیگر افکار کی طرح مختلف مذہبی، سیاسی اور معاشرتی عناصر کی وجہ سے تغیر و تبدل کے عمل سے گزرتے ہیں لیکن ان کی بنیادی خصوصیات اپنی جگہ پر قائم رہتی ہیں۔ جب یہ ثقافت اپنی بنیادی خصوصیات سے محروم ہو جائے تو وہ موجودہ معاشرے سے کسی دوسرے معاشرے کی پہچان بن جاتی ہے اور یہ عمل بتدریج ثقافت کے مکمل خاتمے کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ثقافت کا خاتمہ بالآخر کسی بھی قوم کے زوال کا آغاز ہوتاہے۔

Read more

مضر صحت سافٹ ڈرنکس اتنے پرکشش کیوں؟

موجودہ دور میں مشروب کے حوالے سے سب سے معروف اور بے پناہ تعداد میں پیے جانے والے ـــــسافٹ ڈرنکس ہر عمر کے افراد میں مقبول عام ہیں۔ کوئی بھی محفلـ، میٹنگ ، فنکشن یا دیگر تقریبات ہوں،سافٹ ڈرنکس کے بغیر مذکورہ مجمعوں کو ویران محسوس کیا جاتا ہے۔ مگر چونکہ ان ڈرنکس کا تعلق…

Read more