جہانگیر ترین: سچی یاری سب پہ بھاری

یقین مانیں ہمیں کبھی سیاست میں دلچسپی نہیں رہی نہ ہی کبھی اس موضوع پر لکھنے کا سوچا۔ سیاست ہمیشہ سے خشک موضوع رہا ہمارے لیے۔ بھئی خوامخواہ کوئی اپنے آپ کو اس سیاپے میں کیوں ڈالے۔ اب سیاست کی بھی وہ اقدار نہیں رہیں جو کسی زمانے میں ہوا کرتی تھیں۔ آج کل کی…

Read more

تبدیلی ہنوز دور است

نیاپاکستان بنانے والے پرانے پاکستان میں فاتحین کی صورت داخل ہوئے۔ رعونت کاعالم۔ اللہ کی پناہ۔ حضور کا اقبال بلند ہو کے نعرے۔ مخالفین پر سکتہ طاری۔ جوش سمندر کی طرح ٹھاٹھیں مار رہا تھا۔ غیض و غضب لہجوں سے چھلک رہاتھا۔ بڑے بڑے سیاسی بت پاش پاش ہوچکے۔ دشمنوں پر انتقام کی تلوار لٹکنے لگی۔ انصافی بِچھے بچھے جارہے۔ پرانے سیاسی درباری نئے آنے والوں کے قصیدے پڑھنے لگے۔ نئے پاکستان کے نئے حکمرانوں کا جاہ وجلال۔ اللہ اللہ۔ !

نئے پاکستان والوں نے پرانے پاکستان کے باسیوں کو نجانے کیا کیاخواب دکھائے، 200 ارب ڈالرملک لانے کاوعدہ، ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر بنانے کا عندیہ۔ وزیر اعظم ہاوس کو یونی ورسٹی میں ڈھال دیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے گا۔ انقلابی اقدامات کے سحر میں عوام کوجکڑ دیاگیا۔

Read more

بلاول نواز ملاقات اور شطرنج کی بساط

بھئی بہت سے لوگ اس وقت سخت جلے بھنے بیٹھے ہیں۔ آنکھوں سے خون ٹپک رہا ہے۔ منہ سے غصے سے جھاگ نکل رہا ہے۔ کانوں سے دھواں نکل رہا ہے۔ دل میں نفرتوں کا شدید ابال ہے جوامڈ امڈ کر باہر آنے کوہے بے تاب، جوشطرنج کی بساط بچھا کے بیٹھے ہیں وہ ہر مہرے پر نظر رکھے بیٹھے ہیں، کبھی ان کے بادشاہ کو مات ہو رہی ہے تو کبھی پیادوں کو، ایک ایک چال چالاکی اور ذہانت سے چلی جارہی ہے مگرہرچال ہو رہی ہے بیکار، سب کو پڑرہی ہے مات۔ چالیں چلنے والے اپناپہلو باربار بدل رہے ہیں۔ خون کھول رہاہے۔ دانت پیسے جارہے ہیں۔ ایسا آخرہواکیا؟جناب من، رونا دھونا اس بات کا لگا ہے کہ بی بی شہید کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری کوٹ لکھ پت جیل میں ن لیگ کے قید رہنمانواز شریف سے ملنے کیوں گیا؟ اتنی جرات؟ ایک پارٹی کا سیاسی رہنما دوسرے پارٹی رہنما سے جس کے ماضی میں شدید اختلافات بھی رہ چکے ہوں کیسے مل سکتا ہے؟ آخر کیوں کر؟ کچھ تو گڑبڑ ہے؟ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مقصدکچھ اور نہیں سیاسی عزائم ہیں سیاست ہے۔ توسیاست کیوں نہ ہو؟ ایک سیاست دان سیاست ہی کرے گا ناں؟

Read more

بھارتی فنکاروں کی فنکاریاں

تو جناب صورت حال کچھ یوں ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف فوجی ایک دوسرے پر بندوقیں تانے کھڑے ہیں۔ طبل جنگ بجنے کو ہے مگر سرحد کے اس پار جنگی جنون تو گویا سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ نفرتوں کی باس اس قدر ہے کہ سانس لینا دوبھر ہے۔کہا جاتا ہے کہ فنکار بہت حساس ہوتے ہیں۔ نازک سا دل رکھتے ہیں۔ امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اور کچھ نہیں تو امن و آتشی کا پیغام یا دو میٹھے بولوں سے کڑواہٹ میں کمی لاسکتے ہیں مگرحالیہ کشیدگی میں بالی ووڈ فنکاروں نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے اور خوب کیا ہے آگ بجھانے کے بجائے مزید ہوا دی۔

Read more

نیم برہنہ لباس عورت کی چوائس ہے تو نقاب کیوں نہیں؟

تو جناب خبر کچھ یوں ہے کہ فلم ”سَلم ڈاگ ملینئیر“ کے 10 سال مکمل ہونے پربھارت میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جی بالکل، یہ وہی فلم ہے جس کی موسیقی ترتیب دینے پراے آر رحمان آسکر کے حقدار قرار پائے تھے، تقریب میں اے آر رحمان کی بیٹی نے بھی شرکت کی، لال ساڑھی میں ملبوس خدیجہ جب اسٹیج پر آئیں تو چہرے پر نقاب کیا ہوا تھا۔ آناً فاناً خدیجہ کی وڈیو میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اس خبر کے ساتھ ہی لبرل ازم اور سیکولر ازم کے نعرے لگانے والوں کے چہرے سے گویا نقاب سرکنے لگے۔

Read more

ویلنٹائن ڈے کی شامت

سالوں سے سنتے آئے ہیں کہ 14 فروری کومحبت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، محبت کرنے والے ایک دوسرے سے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں، اظہار محبت کرتے ہیں اور اس دن کو یادگار بنانے کی ہر طور سعی کرتے ہیں مگر جہاں محبت کرنے والے ہوں اور وہاں محبت کے دشمن نہ ہوں ایسا تو ممکن ہی نہیں، زمانے کا یہ دستور اور چلن صدیوں سے جاری وساری ہے، لوک داستانیں تو پیار کے دشمنوں سے بھری پڑی ہیں اور کہیں یہ دشمنی اتنی آگے بڑھی کے کئی پریمی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہمیشہ کے لیے داستانوں میں اَمر ہوگئے

پاکستان میں بھی چودہ فروری یعنی ”ویلنٹائن ڈے“ کی خوبصورتی کوبدصورتی میں بدلنے کے لیے حکومتی سطح سے لے کرچھوٹی سطح تک ہر سال جتن کیے جاتے رہے، کبھی میڈیا پرویلنٹائن ڈے کی تشہیر کی ممانعت کی جاتی ہے تو کبھی عوامی مقامات پر محبت کو پابند سلاسل قرار دیا جاتا رہاتو کبھی شہر اقتدار میں غبارے بیچنے والے اور گل فروش عتاب کا نشانہ بنے، غرض ہر سال ویلنٹائن ڈے کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش ہوتی ہے

Read more

جھیل والے ڈاکٹر صاحب

صبح صبح حسب معمول جب ہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مٹر گشت کرنا شروع کیا تو سب ”جھیل والے ڈاکٹر“ کے بارے میں بات کرتے دکھائی دیے۔ ہم نے دل میں سوچا کہ کہیں اس جہاں فانی سے کوچ تو نہیں کر گئے مگر دوسرے ہی لمحے خود کو سرزنش اور…

Read more

سارہ علی خان۔ بالی ووڈ کی نئی چھوٹی نواب زادی

معصوم سی دلکش مسکراہٹ سے دل موہ لینے والی اداکارہ سارہ علی خان کی دسمبر میں یکے بعد دیگرے دو بالی وڈ فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔

فلم ’کیدر ناتھ‘ سارہ علی خان کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ہے جس میں ان کے ہیرو سوشانت سنگھ راجپوت بنے۔ 23 سالہ سارہ علی خان نے اپنی پہلی فلم ہی میں خود کو ایک منجھی ہوئی اداکارہ ثابت کردیا اور ان کارکردگی کو بہت سراہا جارہا ہے۔

Read more