ہر بچہ ہی” شودہ ” ہوتا ہے!

بہت ہی ”شودہ“ بچہ ہے تمہارا۔ ۔ بہت ہی شودے ہو تم۔ ۔ ایسے شودوں کی طرح کھا رہے جیسے پہلے کبھی کھایا نہ ہو یا آج آخری بار کھا رہے ہو۔ آپ سب نے ایسے ”شودہ“ مطلب لالچی یا نادیدہ پن والے کلمات لازمی سنے ہوں گے اپنے لئے بھی اور دوسروں کے لئے…

Read more

لڑکا موٹا ہو تو چل جاتا ہے مگر لڑکی نہیں

یہ عنوان والا جملہ مجھے پہلی دفعہ تب سننے کو ملا جب میری بہن کے رشتہ کے لئے کچھ لوگ گھر آئے ہوے تھے۔ انہی میں سے موجود ایک آنٹی نے یہ بات امی سے کہی تھی۔ اگرچہ یہ بات انہوں نے بلند آواز کی بجاے امی کو کُھسر پُھسر کے انداز میں ہی کی تھی مگر امی کے قریب بیٹھے ہونے کی وجہ سے میرے کانوں میں بھی پڑ گئی۔ پھر امی کی طرف سے ان کو تسلی ملی کہ فکر نہ کریں شادی تک سمارٹ ہو جائے گی۔ مگر اس آنٹی نے بھی ”لگتا تو نہیں ہے“ کہہ کر بحث ہی سمیٹ دی۔ خیر اس جگہ رشتہ تو کیا ہونا تھا مگر اس رشتہ کا وجہِ انکار مجھے زندگی کی اک نئی تلخ حقیقت سے روشناس کروا گیا۔

Read more

بندہ پوچھے کہ یہ کیسا پیار ہے؟

دیکھیں جی بات چھوٹی سی ہی کیوں نہ ہو مگر دل توڑنے اور موڈ خراب کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے ٹیکے کی چھوٹی سی سوئی لگواتے وقت چھبن ہوتی ہے۔ اکثر ہم کسی کو اصل نام کی بجاے اس کی جسمانی حالت جیسے موٹا، کالا، لمبو، کوڈو، بڑے منہ…

Read more

ایسی باتیں کہنے سے جب قرآن نہیں شرماتا تو ہم پھر کیوں؟

میری یہ خوش قسمتی رہی کہ میں نے نویں کلاس سے ہی قرآنِ پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا تھا۔ جس کا کریڈٹ میرے مرحوم تایا جان کو جاتا ہے۔ انہوں نے مجھے روزانہ ایک صفحہ کے ترجمہ کو اس طرح سمجھایا کرنا کہ مجھے قرآن کو ترجمہ سے سمجھنے کا بہت…

Read more

اختلاف اپنی جگہ ، یاری دوستی اپنی جگہ

میں نے کبھی نہیں چاہا کہ میں ہمیشہ اپنے ہی جیسے رنگ و شکل کے پھول نما لوگوں میں رہوں۔ مجھے باغ کی طرح مختلف خوش نما پھولوں و پودوں کے درمیان رہنا اچھا لگتا ہے۔ جس میں جہاں مجھ جیسے بھی ہوں مگر ساتھ ہی بہت مختلف دکھنے والے اور طرح طرح کی خوشبو بکھیرنے والے اور بھی ہوں۔ تبھی زندگی خوبصورت لگتی، تبھی ذہن کھلتا، مختلف سوچیں آتیں جس سے دل و دماغ میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔

Read more

جو شخص ماہرہ خان کی تصویر کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے وہ۔۔۔

آج کل تو ہمیں یہ جنسی بھوک کی زیادتی ہی لے کر بیٹھ گئی ہے۔ بات یہ نہیں ہے کہ یہ کوئی غیر فطری بات ہے یا پہلے زمانوں کے لوگوں میں یہ بھوک کم تھی اور اب زیادہ ہے۔ مگر مجھے یہ کہنے دیجئے کہ اب اس بھوک کی اشتہا کو بڑھانے میں خارجی…

Read more

شرم کرو، مسجد میں ایسے گندے سوال کرتے ہیں؟

رمضان میں آنے والا جمعہ تھا تو مسجد بھی نمازیوں سے بھرپور تھی۔ جمعے کے خطبہ کے لئے ایک خطیب صاحب کو خاص طور پر بلایا گیا تھا جو اپنی خطابت کے جوہر سے نمازیوں کو گناہوں سے بچنے کی تلقین کر رہے تھے۔ آخری لمحات پر انہوں نے بات کرتے ہوے کہا، ”اؤ مسلمانوں…

Read more

قیامت برپا کرنے کا بہت شکریہ اللّه جی

خدا کی قسم، یہ سوچ بہت حوصلہ دیتی ہے کہ ایک دن قیامت برپا ہونی ہے۔ حساب کتاب لیا جائے گا۔ کمزوروں و مجبوروں کی فریاد سنی جائے گی۔ فیصلہ پورے حق سے ہو گا۔ نہ تو کوئی ثبوت مٹا پایے گا نہ جعلی گواہ لا پایے گا۔ تب دنیا میں مجبور اور ڈرنے والا، بے خوف ہو گا۔ حالت سکون میں ہو گا۔ اور پھٹ پڑے گا یہ کہتے ہوے کہ۔

Read more

کموڈ والا واش روم

وہ دیکھو وہ کیسے گند اٹھا کر لے کے جا رہی ہے۔ توبہ توبہ، دیکھو ذرا یہاں تک بدبو آ رہی ہے، بھابی صاحبہ نے جب پاس بیٹھی ہمسائی کو کہا تو اسی وقت میں اسکول واپسی سے گھر داخل ہوا تھا تبھی یہ بات میرے کانوں میں پڑی۔ میں اپنے تایا جی اور تائی…

Read more

یار اس کی ماں بڑی سیکسی ہے!

اس مضمون کے عنوان والا جملہ مجھے ہمیشہ مدر ڈے پر اس لئے یاد آتا ہے کہ اس دن لوگ اپنی ماؤں کو اچھے الفاظ سے یاد کرتے ہیں۔ ان کے لئے پیار بھرے جملے کہتے ہیں۔ تو جب ان اچھے فقروں کی بیچ ایسا جملہ سننے کو ملے تو پھر؟ کسی کی ماں کے…

Read more