شیکسپیئر کے بعد ہنرک ابسن

ادبیاتِ عالم میں کسی بھی تخلیق کار کی فکری استقامت اور فنی چابک دستی کو جاننے کے لیے جہاں اور بہت سے معیارات ہیں وہاں ایک پیمانہ وقت بھی ہے۔ ایک عہد میں سارے لکھنے والے اپنی اپنی ہنرمندیاں دکھا رہے ہوتے ہیں مگر زمانہ جب اپنی سان پر چڑھتا ہے تو موسمی لکھاری خود…

Read more

سلیم شاہد کی شعری کلیات: زرِ رہگزر

’’زرِ رہگزر‘‘ سلیم شاہد کے شعری کلیات کا نام ہے۔ زر سے شروع، زر پر ختم اور درمیان میں رہ۔ سیاق اور سباق کی یہ عجوبگی سلیم شاہد کی ساری شاعری میں موجود ہے۔ شاعر نے زندگی کرنے کے لیے شاعری کو چنا اور پھر جیون بھر اپنے شوق کے ساتھ رہا۔ اس کلام نے…

Read more

شیکسپیئر کا حریف …. بین جانسن

شیکسپیئر کے حالاتِ زندگی بہت کم معلوم ہیں۔ تاہم اس بات پر عام طور پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ وہ زیادہ پڑھا لکھا آدمی نہ تھا۔ اس کے دور میں لاطینی کو علمی زبان کی حیثیت حاصل تھی۔ لیکن اسے لاطینی کی یونہی سی شدبد ہو گی۔ البتہ اس کے ڈراموں کے منابع کو…

Read more

ایک قدیم ہسپانوی ناول – چلتا پرزہ

اُردو ترجمے کی روایت میں محمد سلیم الرحمن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اُن کا شمار اُردو کے ان معدودے چند مترجمین میں ہوتا ہے جن کے کیے ہوئے تراجم عزت کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ فورٹ ولیم کالج، دہلی کالج، انجمن ترقی اُردو سے لے کر آج تک صاحبان فن مترجمین کی فہرست حیرت انگیز حد تک مختصر ہے، مولوی عنایت اللہ دہلوی، ظ انصاری، مولانا ظفرعلی خاں، ابن انشا، محمد حسن عسکری، شاہد حمید، محمد سلیم الرحمن، محمد عمر میمن۔ ایسا نہیں کہ اردو میں یہی مترجم موجود ہیں۔ مترجمین کی فہرست لا متناہی ہے مگر جن ترجموں پر صاد کیا جاسکتا ہے، وہ ترجمے انہی مترجمین سے مخصوص ہیں۔

Read more

ایک دن کی زندگی

”ایک دن کی زندگی“ آزاد مہدی کا چوتھا ناول ہے۔  اس سے پہلے وہ ”میرے لوگ“،  ”دلال“ اور ”اس مسافر خانے میں“ کے ساتھ اردو ناول کی دنیا میں اپنی آمد کا اعلان کر چکا ہے۔  آزاد مہدی ناول لکھنے والوں کے قبیلے کا وہ خوش نصیب فرد ہے جس کے دو یا دو سے…

Read more

عالم کِسو حکیم کا باندھا طلسم ہے

طلسمِ گوہربار پڑھتے ہوئے میر کا یہ مصرع بار بار یاد آتا رہا۔ پتا نہیں یہ شعر منیر شکوہ آبادی کی نظر سے گزر ا ہوگا یا نہیں۔  ذیل میں قطعیت سے کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ اتنا کہا جا سکتا ہے کہ طلسمِ گوہر بار اس مصرع کی مجسم تصویر ہے۔  ہوتا یوں…

Read more

محمود درویش: گم شدہ وطن کی یاد میں!

فلسطینیوں کی ابتلا اور جدوجہد اور محمود درویش کا نام اور کلام اب لازم و ملزوم ہو کر رہ گئے ہیں۔ محمود درویش کی شاعری صرف غم اور احتجاج تک محدود نہیں۔ اس میں جلاوطنی روداد، وطنِ مالوف کی بربادی، غاصبوں کی تعدی، ناتمام محبتیں، اشتیاق، فراق اور زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں سبھی شامل…

Read more

کرنوں کی میزبانی: ثروت حسین کی شاعری

ثروت حسین مختلف شاعر ہے۔ ہمارے ہاں مختلف ہونا عام طور پر متضاد ہونا سمجھا جاتا ہے۔ لیکن مختلف، متضاد کا مترادف ہرگز نہیں۔ ہم جب مختلف کلام پر غور نہیں کرتے تو اُسے مشکل کَہ کر ایک طرف رکھ دیتے ہیں کیوں کہ وہ کلام قرأت میں ہم سے محنت کا تقاضا کر رہا…

Read more

جندر: اختر رضا سلیمی کا نیا ناول

اختر رضا سلیمی کا دوسرا ناول ہے۔ اس سے پہلے وہ "جاگے ہیں خواب میں" کی صورت میں اُردو ناول کی دنیا میں اپنی آمد کا اعلان کر چکا ہے۔ پہلا ناول تجرباتی ناول تھا جس میں سلیمی نے بہت سے تصورات لے کر ان کو مہارت کے ساتھ ایک بیانیے میں پرو دیا۔ زمان،…

Read more

دکھیارے: انیس اشفاق نے لکھا ہے

”دکھیارے“ انیس اشفاق کا ناول ہے۔ یہ منظر اور ماحول کی کہانی ہے۔ دونوں کا المیہ اور طربیہ ایک ہی ہے۔ دونوں کو ثبات نہیں۔ کچھ روحیں اس تبدیلی کو سہار لیتی ہیں مگر بعض کے لیے یہ تبدیلی سینے میں انی کی طرح پیوست ہو جاتی ہے۔ ناول کا راوی چھوٹا بھائی ہے جس…

Read more