بھارت نے مجھ سے میرا خاندان چھین لیا: آتش تاثیر

وائس آف امریکہ کی ارم عباسی سے بات کرتے ہوئے صحافی اور مصنف آتش تاثیر کا کہنا ہے کہ بھارت نے ان سے ان کا خاندان چھین لیا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیویارک میں وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔ حال ہی میں انڈیا نے بھارت میں پلے بڑھے مگر…

Read more

‘اپنی کہانی ‘می ٹو’مہم کو کمزور کرنے کے لئے نہیں، متاثرین کی ہمت بڑھانے کے لیے سنائی’

پاکستان کے مشہور فلم ڈائریکٹر جامی کا وائس آف امریکہ کی ارم عباسی سے خصوصی انٹرویو ۔ ریپ کا نشانہ بننے کے انکشافات سوشل میڈیا پر کرنے کے بعد سے وہ کسی نا معلوم مقام پر موجود ہیں۔ پاکستان کے مشہور فلم ڈائریکٹر جامی یعنی جمشید محمد رضا کہتے ہیں کہ 'میں تیرہ برسوں سے…

Read more

آواز کی دنیا کے دوستو! ثریا شہاب رخصت ہوئی!

پاکستان ٹیلی وژن کی سابق نیوزکاسٹر ثریا شہاب کے انتقال کی خبر ملنے پر واشنگٹن میں وائس آف امریکہ کے سینئر براڈکاسٹرز غم زدہ ہو گئے۔ ثریا شہاب کا جمعرات کی شام اسلام آباد میں انتقال ہو گیا تھا۔ انھیں جمعہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ثریا شہاب کے بیٹے خالد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کی والدہ کچھ عرصے سے الزائمر کا شکار تھیں اور ان کی یادداشت متاثر ہوئی تھی۔ جمعرات کی شام ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور انھیں اسپتال لے جانے کا موقع بھی نہیں ملا۔ ان کا گھر پر ہی انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔

Read more

بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے ایک نئی مشکل کا آغاز کیا: حسین حقانی

وائس آف امریکہ کی ارم عباسی سے بات کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر، مصنف اور تجزیہ نگار حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان جس خدشے کا اظہار کر رہا ہے وہ حقیقی خدشہ ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر تعلقات اگر بہت بگڑ گئے اور جنگ تک نوبت آ گئی تو یہ بڑھ کر ایٹمی جنگ بن بھی سکتی ہے، لیکن اس میں دونوں ممالک کا مفاد نہیں ہے۔

Read more

پاکستانی کشمیر کا قبضہ چھڑانے کے لیے تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف کی دھمکی

 بھارتی بّری فو ج کے سربراہ جنرل بیپن راوت نے کہا ہے کہ بھارتی فوج پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کو (اُن کے بقول) پاکستان کے قبضے سے چھڑا کر بھارت میں شامل کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن اس بارے میں فیصلہ صرف حکومت کر سکتی ہے۔ جنرل راوت جمعرات کو نئی دہلی میں…

Read more

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

ملائیشیا میں مقیم بھارت کے اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ تاہم، ملائیشیا کی سات ریاستوں نے اُن کے عوامی خطاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت میں منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں،…

Read more

افغان پناہ گزینوں کے قیام کی مدت میں ایک سال توسیع کر دی گئی

حکومت پاکستان نے ملک میں باقاعدہ اندراج شدہ افغان پناہ گزینوں کے قیام کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
پاکستان میں مقیم 14 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان پناہ گزین کے قیام کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی تھی جس میں 30 اب جون 2020 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

Read more

لال مسجد کا نظم و نسق سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے سپرد

لال مسجد کے زیر انتظام خواتین کے مدرسے، جامعہ حفصہ کی زمین کے تنازعے کے بعد پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کی مشہور لال مسجد کا نظم و نسق ایک بار پھر سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سرکاری خطیب کو معطل اور مسجد کمیٹی کو تحلیل کرکے انتظام سابق خطیب کی حمایت یافتہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔

Read more

ڈیٹنگ ایپس جنسی بیماریاں پھیلانے کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کے دن دنیا بھر میں جنسی بیماریوں کے خلاف کیے گئے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ادارے کے ایک ماہر کے مطابق انٹرنیٹ پر دستیاب ڈیٹنگ ایپ جنسی بیماریوں کے پھیلاؤ میں معاون بن رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ہر روز دنیا بھر میں قابل علاج جنسی بیماریوں اور انفیکشنز کے دس لاکھ نئے کیس سامنے آتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2016 کے دوران کلائمیڈیا، گنوریا، ٹرائکوموناسس اور سفلسس جیسی بیماریوں کے 37 کروڑ ساٹھ لاکھ کیسز سامنے آئے۔

Read more

پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کا امکان

عالمی سطح کی تین چوٹی کی ریٹنگ ایجنسیوں میں سے ایک سٹینڈرڈ اینڈ پُوارز نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ کا درجہ بی سے کم کر کے منفی بی کر دیا ہے۔ پیر کے روز ایجنسی نے اپنے اقدام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ کم کرنے کا مقصد، ملک کی شرح نمو میں کمی اور ملک پر اندرونی اور بیرونی مالی دباؤ ہیں۔

آئی ایم ایف کے سابق افسر، ڈا کٹر زبیر اقبال کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ریٹنگ کا تعلق پرائیویٹ سرمایہ کاری اور ملک کی طویل مدتی سرمایہ کاری میں حاصل ہونے والے منافع سے ہوتا ہے۔

ڈاکٹر زبیر نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا اس کے معنی یہ ہوئے کہ کیا اس ملک میں سرمایہ لگانے سے حاصل ہونے والے منافع میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

Read more