پچاس ہزار سال پرانے پہاڑی شیر کو زندہ کرنے کا منصوبہ


روسی سائنسدانوں نے ایک بیس سے پچاس ہزار سال پرانے معدوم شدہ پہاڑی نسل کے شیر کے بچے کو کلوننگ کے ذریعے دوبارہ زندہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ شیر کا بچہ سائبیریا میں دریائے تریخت کے کنارے ایک مقامی باشندے کو ملا تھا۔ محققین کا خیال ہے کہ یہ بچہ دو ماہ کی عمر میں مر گیا تھا۔

ایک محقق نے بتایا کہ یہ بچہ ممکنہ طور پر کلون کیے جانے کے لئے بہترین حالت میں ہے۔ روسی اور جنوبی کوریا کے سائنسدان مل کر دورِ جدید کے شیر میں اس معدوم شیر کی جینز کی انجینئرنگ کر کے اس نسل کو دوبارہ زندہ کرنا چاہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).