ون ڈے سیریز میں انگلینڈ سے بدلہ لیں گے:ڈی ویلیئرز


\"d. جنوبی افریقاکی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں زیر کر کے ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکا لیں گے۔
جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں آج آمنے سامنے ہوں گی، اپنے ایک بیان میں پروٹیز ٹیم کے قائد نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز ہارنے کا پوری ٹیم کو دکھ ہے اور اب کھلاڑی ون ڈے سیریز جیت کر حریف ٹیم سے شکست کا بدلہ چکانے کیلئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی فارم سے مطمئن نہیں، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران کھوئی ہوئی فارم دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے تاہم ون ڈے سیریز ان کیلئے آسان نہیں ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments