چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا


عاصم سلیم باجوہ نےچیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی خود انہوں نے ٹویٹر پر اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے امورِ سی پیک مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا،  وزیراعظم کے اعتماد اور تعاون کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہ ہوتا۔ان کا کہنا تھاکہ سی پیک پر مستقبل کیلئے پیشرفت کا راستہ متعین ہے اور سی پیک ہمیں ایک مکمل ترقی پسند اور ترقی یافتہ ملک بنائے گا جبکہ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عاصم باجوہ اب سی پیک کے معاملات کو نہیں دیکھیں گے ان کی جگہ  خالد منصور کو معاون خصوصی برائے وزیراعظم کا عہدہ دیا جارہا ہے ہم انہیں اس عہدے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments