سلمان خان کی پہلی محبت نہ ایشوریا رائے تھیں نہ کترینا کیف


سلمان خان ان دنوں فلم’’بھارت‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی بچپن کی محبت کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں انہیں اپنی ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا۔

بالی ووڈ کے مقبول کنوارے سلمان خان شادی سے دور بھاگتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں عشق بہت کیے ہیں۔ حال ہی میں ٹی وی شو’’دس کادم‘‘کی شوٹنگ کے دوران جب سلو میاں سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں اسکول ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا اوروہ اپنی ٹیچر کو روزانہ سائیکل پر گھر چھوڑنے جاتے تھے۔

سلمان خان نے اپنی حرکتوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سائیکل کا کیریئر ہٹا دیا کرتے تھے تاکہ ان کی ٹیچر ان کے آگے بیٹھ سکے۔ سلو میاں نے مزید کہا یہ ناممکن ہے کہ کسی کو اپنی ٹیچر سے محبت نہ ہوئی ہو، بہت سے لوگ اس بات کا اقرار نہیں کرتے  لیکن میں یہ بات سب کے سامنے کہتا ہوں کہ مجھے بچپن میں ٹیچر سے محبت ہوگئی تھی۔

عام طور پہ ایشوریا رائے یا کترینہ کیف سلمان خان کی پہلی محبت سمجھی جاتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).