فرانسیسی عدالت نے برکینی پر پابندی معطل کر دی


\"Burkini\"میئر کے پاس برکینی پر پابندی لگانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ سٹیٹ رولنگ کی کونسل نے نیس کے پاس ایک قصبے میں لگی برکینی پر پابندی کو معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق ملک کے دوسرے حصوں پر بھی ہوگا۔

فرانس میں تیس سے زائد قصبوں میں برکینی پر پابندی ہے۔ برکینی ایک طرح کا سمندر میں تیرنے اور نہانے کا سوٹ ہے جو عموما مسلمان خواتین بکنی کے متبادل کے طور پر پہنتی ہیں کیوں کہ یہ پورے جسم کو ڈھانپ لیتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برکینی، جسے زیادہ تر مسلمان خواتین پہنتی ہیں، اس پر پابندی دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث لگائی گئی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایسے اقدامات غیر قانونی ہیں اور پہننے کے کپڑوں کو غیر قانونی دینا اسلامو فوبک یعنی اسلام سے ڈر کی وجہ سے ہے۔

اسی ہفتے نیس میں پولیس کی جانب سے اس پابندی پر عمل کروانے کی ایک تصویر کی وجہ سے پوری دنیا میں غم و غصہ پایا گیا۔ اس تصویر میں ہتھیار بند پولیس آفیسر ایک عورت کو مبینہ طور پر حکم دیتے پائے گئے کہ وہ جسم پر پہنے ہوئے کپڑے کو اتار دے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments