چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا
عاصم سلیم باجوہ نےچیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی خود انہوں نے ٹویٹر پر اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے امورِ سی پیک مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا، وزیراعظم کے اعتماد اور تعاون کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہ ہوتا۔ان کا کہنا تھاکہ سی پیک پر مستقبل کیلئے پیشرفت کا راستہ متعین ہے اور سی پیک ہمیں ایک مکمل ترقی پسند اور ترقی یافتہ ملک بنائے گا جبکہ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے۔
The course is set for future progression of CPEC, this journey will go on. My best wishes to Kahlid Mansoor sb, who is fully equipped to take it forward. CPEC is life line for Pakistan, it will transform us into a progressive and fully developed country InshaAllah-2/2
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 3, 2021
اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عاصم باجوہ اب سی پیک کے معاملات کو نہیں دیکھیں گے ان کی جگہ خالد منصور کو معاون خصوصی برائے وزیراعظم کا عہدہ دیا جارہا ہے ہم انہیں اس عہدے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔
I want to thank @AsimSBajwa for his services in moving CPEC forward and playing a vital role in broadening of the CPEC scope with a transition to second phase of CPEC. His dedication and commitment was a source of great strength and support
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2021
I welcome khalid mansoor to the team as SAPM for CPEC affairs. His vast corporate experience , with extensive work with Chinese companies and his direct involvement in leading some of the biggest CPEC projects makes him an ideal person to lead the next phase of CPEC
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2021
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).