پاکپتن سے لاپتہ ہونے والی چار بہنیں لاہور سے بازیاب


ایس پی کینٹ لاہور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکپتن سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں لاہور سے مل گئی ہیں، چاروں بچیاں اپنے والد کے خوف سے گھر سے بھاگ کر لاہور آئیں، بچیوں کو پڑھائی کا شوق ہے اور والد ان کو پڑھنے سے روکتا تھا، والد کے روئیے سے دل برداشتہ ہوکر گھر سے بھاگیں۔

ایس پی نے بتایا کہ بچیاں لاہور میں ایک خاتون کو ملیں جس نے تین روز ان کو اپنے گھر رکھا، چوکی کیولری پولیس نے چاروں بچیوں کو پارک میں لاوارث پایا، پوچھ گچھ پر لڑکیوں نے بتایا کہ وہ عارف والا پاکپتن سے آئی ہیں۔

انعم نامی لڑکی نے بتایا کہ میں اور میری بہنیں پڑھنا چاہتی ہیں، جب کہ میرے والد نے پڑھانے سے انکار کیا اور میرا رشتہ طے کرنے کا ارادہ کر لیا، میں پری میڈیکل کی اسٹوڈنٹ ہوں اور آگے پڑھنا چاہتی ہوں، میری میٹرک میں فرسٹ ڈویژن اور 954 نمبر آئے، میں اور میری بہنیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتی ہیں کہ ہماری تعلیم میں حکومت ہماری مدد کرے، میرے والد کے پاس نا نوکری ہے نا ہماری تعلیم کے پیسے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments