پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی


حیرت انگیز طور پر، 28۔ 30 جولائی کے درمیان تین دنوں میں ترکی کے 17 مختلف شہروں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 40 جنگلات تباہ ہو گئے۔ ترکی ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ سیاحتی مقامات ہیں۔ ترکی سارا سال سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے۔ ترکی کی معیشت کا زیادہ انحصار سیاحت پر ہے، اور آگ ان مخصوص جگہوں سے شروع ہوئی جہاں ترکی سیاحتی مقامات کی کثرت تھی۔ اردگان اور ایجنسیاں فی الحال تحقیقات کر رہی ہیں کہ آگ کیوں اور کیسے لگی۔ آگ لگنے کی وجوہات کیا ہیں؟ کیا یہ گلوبل وارمنگ ہے یا یہ سازش ہے یا عالمی طاقتوں کی کوئی چال؟ اس واقعہ کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟

اگر آپ کو یاد ہو! کچھ دن پہلے پاکستان کے داسو ڈیم میں حملہ ہوا۔ جس میں نو چینی اور چار پاکستانی ہلاک ہوئے جبکہ دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ یہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش تھی۔ داسو واقعے میں بھارتی برانڈڈ داعش ملوث تھی کیونکہ بھارت سی۔ پیک کو نشانہ بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ بھارت نے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پرامن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جبکہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے کام کر رہا ہے۔

ایک بات یاد رہے کہ مسلم ممالک میں جہاں بھی کوئی بڑا پروجیکٹ چل رہا ہے یا کہیں قدرتی وسائل کی فراوانی ہے جس سے مسلمانوں کو فائدہ ہوتا ہے، وہاں کوئی نہ کوئی المناک حادثہ ضرور رونما ہوتا ہے۔ اس وقت، آگ نے ترکی کی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترکی کی معیشت تباہی کا شکار ہے۔ ہزاروں لوگ بے گھر اور بے روزگار ہو چکے ہیں۔ صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ تمام تباہ شدہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

پاکستان میں عمران خان ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ پروگرام لائے، جو ملک بھر میں درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔ عمران خان نہ تو پیٹرول مافیا کو کنٹرول کر سکا ہے اور نہ ہی کار مافیا کو، اور نہ ہی سبزی مافیا کو یعنی پورے ملک پر اب بھی مافیا کا راج ہے۔ اگر غیر ملکی مافیا پاکستان کے ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ منصوبے کو ناکام بنانا چاہے تو کیا پاکستان محفوظ ہوگا؟ بالکل نہیں۔ دشمن عناصر پاکستان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ داسو ڈیم کا واقعہ آپ کے سامنے ہے، ہمیں ہر جگہ چوکس رہنا ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments