سست آدمی کے انسانیت پر احسانات – پہلا قدم

بدقسمتی سے عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ سست انسان معاشرے پر بوجھ ہوتے ہیں۔ وہ ہر کام سے جی چراتے ہیں۔ نکھٹو ہوتے ہیں۔ کام کے نہ کاج کے، دشمن اناج کے۔ لیکن انسانی تاریخ پر گہری نظر رکھنے والے جانتے ہیں کہ آج کل ہم جو آرام دہ زندگی بسر کر…

سست آدمی نے سیکس اور پدرسریت دریافت کیے

پہلا حصہ: سست آدمی کے انسانیت پر احسانات – پہلا قدم کوئی چالیس لاکھ سال قبل کی بات ہے، سستو کے دو قدموں پر چلنے اور کمر درد دریافت کرنے کے بعد اب ابتدائی انسان دو قدموں پر چلنے کے عادی ہونے لگے تھے۔ یوں وہ چار پایوں سے دو پایوں میں تبدیل ہونے میں…

سست آدمی نے پتھر کے ابتدائی اوزار ایجاد کیے

سیریز کا لنک: سست آدمی کے انسانیت پر احسانات یہ تقریباً پچیس لاکھ برس پہلے کی بات ہے۔ اب تک سستو کے قبیلے کا دماغ بڑا ہو کر چھے سے سات سو سی سی پلس تک ہو چکا تھا۔ پرانے انسانوں کا دماغ اس کے مقابلے میں چار سے پانچ سو سی سی سائز کا…

سست آدمی نے آگ دریافت کی

سیریز کا لنک: سست آدمی کے انسانیت پر احسانات یہ تقریباً اٹھارہ لاکھ سال پہلے کی بات ہے۔ دسمبر کا مہینہ تھا، آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے۔ سستو حسب معمول ایک گھنے درخت کے نیچے لیٹا اونگھ رہا تھا۔ ہلکی ہلکی پھوار پڑنے لگی۔ پھر یکلخت ایک کڑاکے سے بجلی کوندی اور سستو کے…

سست آدمی نے کھانا پکانا اور لکڑی سخت کرنا سکھایا

سیریز کا لنک: سست آدمی کے انسانیت پر احسانات کوئی اٹھارہ لاکھ سال قبل سستو کے آگ دریافت کرنے کے بعد اس کے غار کے باہر مستقل ایک الاؤ روشن رہنے لگا تھا۔ شام کو قبیلے والے اس کی حرارت اور روشنی سے لطف اندوز ہوتے۔ آگے کو روشن رکھنے کے لیے لکڑیاں اس میں…

سست آدمی نے ہاتھی گینڈا مارنا اور گھر بنانا سکھایا

سیریز کا لنک: سست آدمی کے انسانیت پر احسانات یہ پانچ چھے لاکھ برس قبل کی بات ہے۔ سست آدمی اپنے قبیلے ہومو ہائیڈل برگنسس کے ساتھ ایک یورپی وادی میں رہتا تھا اور شکار کرنے جانے پر مجبور کر دیا جاتا تھا۔ اس زمانے میں سستو کے بنائے ہوئے لکڑی کے نیزے ہی شکار…

سست آدمی نے فیشن اور تدفین کا رواج ڈالا

سیریز کا لنک: سست آدمی کے انسانیت پر احسانات چار لاکھ برس قبل سستو اپنے قبیلے نینڈرتھال کے ساتھ یورپ کے ایک میدان میں شکار کی تلاش میں گھوم رہا تھا۔ نینڈرتھال نیزوں کے ذریعے بڑے جانوروں، حتیٰ کہ درندوں کا شکار کرنے میں طاق تھے۔ ان کا دماغ بھی موجودہ انسان کے دماغ سے…

سست آدمی نے آگ پر قابو پایا

سیریز کا لنک: سست آدمی کے انسانیت پر احسانات سستو کا قبیلہ آگ تو استعمال کرتا تھا مگر اب تک اسے آگ سلگانی نہیں آئی تھی۔ کہیں قدرتی طور پر بجلی گرنے سے آگ لگتی تو وہاں سے آگ لا کر اپنا الاؤ روشن رکھا جاتا۔ جب تک آگ جلتی رہتی قبیلہ گوشت کو بھون…

سست آدمی نے زبان ایجاد کی

سیریز کا لنک: سست آدمی کے انسانیت پر احسانات تمام ممالیہ جانوروں کا نرخرا گلے میں اوپر کی طرف ہوتا ہے جبکہ صرف انسانوں کا نرخرا گلے میں نیچے کی طرف ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے باقی تمام ممالیہ بیک وقت کھا بھی سکتے ہیں اور سانس بھی لے سکتے ہیں، لیکن انسان وہ…

سست آدمی نے پینٹنگ، کلاس روم، مجسمہ سازی اور دیوتا ایجاد کیے

سیریز کا لنک: سست آدمی کے انسانیت پر احسانات سستو نے گیروا رنگ بنایا تقریباً ایک لاکھ برس قبل سستو موجودہ جنوبی افریقہ کے ایک غار میں بیٹھا تھا۔ اس کے قبیلے کے باقی لوگ شکار کرنے اور کھانا اکٹھا کرنے گئے ہوئے تھے مگر سستو نے عین وقت پر اپنا پیٹ پکڑ لیا اور…