عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے جی آئی ٹی تشکیل دی جائے : رینجرز


\"uzairرینجرز نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی درخواست محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کردی ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار اور سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لئے رینجرز نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عزیر بلوچ سے مزید تحقیقات کےلئے مشترکہ ٹیم بنائی جائے گی جس کی سربراہی ایس پی لیول کے افسر کریں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ عزیز بلوچ کو 30 جنوری کو کراچی میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments