قومی کرکٹ ٹیم میں خرم منظور !!


علی عمران سید

ali imran syedدورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ کے ممکنہ 35 کھلاڑیوں کا اعلان آج (2 مئی ) کچھ دیر پہلے ہوا ہے . میرے پسندیدہ کھلاڑی انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر یہ پہلی ٹیم سلیکشن ہے .

تفصیلات بتاتے ہوے جب انضمام نے بتایا کہ دو تجربہ کار کھلاڑی صرف خراب ڈسپلن کی بنیاد پر ڈراپ کر دیے گۓ ہیں تو دل باغ باغ ہو گیا۔

یوں لگا ہماری کرکٹ کے دن پھرنے والے ہیں .

خبر کے آخر میں ان ممکنہ 35 کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست دی گئی تھی.

جب میں نے فہرست پڑھی تو نظر ایک نام پر رک گئی، اور وہ تھا :

خرم منظور!!

جی ہاں وہی خرم منظور .

خرم کی سلیکشن پر شائقین کا رد عمل بھی کچھ ایسا ہی تھا۔

اگرخبر یہ ہو کہ ” محلہ اسلام گنج میں کھانا کھانے کا مقابلہ، حصّہ لینے والوں کے نام ہیں، للو، امام دین اورخرم منظور…”

khurrammanzorیا کوئی اشتہار کہ ” دیواریں مفت گرانے کے لیے درج ذیل نمبر پرخرم منظور سے رابطہ کریں …”

تو چلیں بنتا بھی ہے۔۔۔

لیکن قومی کرکٹ ٹیم اور خرم منظور؟ آر یو سیریس؟

ذرا سوچئے کہ جب انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان ہو گا تو فہرست کچھ یوں ہو گی

السٹر کک، مورگن، جو روٹ، جوس بٹلر وغیرہ وغیرہ .

اور ہماری ٹیم ؟

فلاں، فلاں، فلاں، خرم منظور، فلاں، فلاں، فلاں، ….

گو بحیثیت قوم ہم کافی بحرانوں میں گھرے ہیں!

مثلا نواز شریف سا حکمران، زرداری اور عمران خان سے اپوزیشن لیڈر، بجلی گیس کی تنگی، زلزلے، گرمی، کرپشن …

لیکن خرم منظور؟ حد ہوتی ہے آخر !

khurramچلیں یہاں تک تو بات سمجھ آتی ہے کہ خرم منظور باقی کھلاڑیوں کے ساتھ جہاز میں سوار ہو، انگلینڈ جائے، ہوٹل میں قیام کرے، لیکن جس دن میچ ہو تو وہ کھیلے ؟؟ اور وہ بھی کرکٹ ؟؟ اور پھر بیٹنگ ؟؟ لا حول ولا قوۃ!

انضی بھائی ! پاکستانی کرکٹ کو کافی لوگوں نے نقصان پہنچایا ہے .

جوا کھیل کے، غلط حکمت عملی سے میچ ہار کے، سپاٹ فکسنگ کر کے وغیرہ، وغیرہ …

لیکن روز اول سے لیکر حالیہ ایشیا کپ اورٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تک کی “شاندار”کار کردگی کے بعد خرم منظور کی سلیکشن ؟؟

آپ سے یہ امید نہ تھی !

آخر میں، جو حضرات یہ سوچیں کہ میں کچھ مبالغہ آرائی کا مرتکب ہو رہا ہوں، ان کے لیے عرض ہے :

بقول محسن خان، خرم منظور بتا رہے تھے کہ جب ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان ہوا تو میں ٹی وی دیکھ رہا تھا ۔جیسے ہی میرا نام آیا تو میں نے حیرت سے بیگم کو دیکھا اور بیگم نے مجھے !

جو شخص اپنی سلیکشن پر خود حیران ہو تو میرا یوں خاکہ اڑانا تو قابل معافی ہے ۔


Comments

FB Login Required - comments

5 thoughts on “قومی کرکٹ ٹیم میں خرم منظور !!

  • 03-05-2016 at 1:42 pm
    Permalink

    i think you missed Pakistan cup,his performance was better than most of the people included.

  • 04-05-2016 at 9:23 am
    Permalink

    Yes Asad! And I Wish Him Play Only Pakistan Cup Every Year .
    🙂 This Is A Satire, Don’t Take It Serious

  • 04-05-2016 at 9:27 am
    Permalink

    “خرم کی سلیکشن پر شائقین کا رد عمل بھی کچھ ایسا ہی تھا۔”
    یہ فقرہ خرم کے فوٹو کا کیپشن ہے ، ایڈمن سے گزارش ہے کہ درست کر د یں. شکریہ

  • 04-05-2016 at 4:36 pm
    Permalink

    unfortunately he perform well in domestic matches.
    Selection committee need to review their selection criteria. if a person is good in domestic and cant perform in international matches then there might be some psychological issue.

  • 05-05-2016 at 1:38 pm
    Permalink

    ویری گڈ۔۔۔ zabardast

Comments are closed.