والدین بچوں کو جنسی شعور دیں

دنیا میں بچے سب سے زیادہ والدین کے قریب ہوتے ہیں۔ جتنی قربت والدین اور بچوں کے رشتے میں ہوتی ہے اتنی قربت دنیا کے کسی رشتے میں نہیں ہوتی۔ اس اعتبار سے بچوں کی حفاظت کی ذمے داری بھی سب سے زیادہ والدین پہ عائد ہوتی ہے، خاص کر ماں پہ۔ ماں اگر بچے کے جسمانی تحفظ کی ذمے دار ہے تو اس کے جنسی تحفظ کی ذمے داری بھی اسے نبھانی چاہیے۔ ماں بچے کے کھانے پینے کا

Read more

بلاول۔ پاکستان کا ”بے نظیر“ وکیل

ایک طرف بھارتی صحافت کا ایک بڑا اور معتبر نام 71 سالہ کرن تھاپر، جن کا صحافتی تجربہ قریباً چالیس پینتالیس سال، دوسری طرف پاکستان کا 37 سالہ نوجوان سیاست دان بلاول بھٹو زرداری، جس کی عمر اپنے مد مقابل کے صحافتی تجربہ سے بھی کہیں کم۔ یہ ایک انتہائی دلچسپ انٹرویو کا منظر نامہ ہے جس میں میزبان اپنے مہمان سے تابڑ توڑ متنازعہ سوالات کر رہا ہے اور دوسری طرف نوجوان کبھی مسکرا کر، کبھی انتہائی سنجیدگی اور

Read more

نیوکلیڈونیا آزادی کی طرف پہلا قدم

کہا جاتا ہے دنیا کہ ہر جزیرے کی اپنی ایک داستان ہوتی ہے۔ نیو کیلیڈونیا کی داستان لہو اور آنسوؤں سے لکھی گئی ہے۔ فرانسیسی استعمار نے جب اپنی فوجی قوت کے بل بوتے پر دنیا کے کمزور ممالک کو نشانہ بنانا شروع کیا تو چشم فلک نے بربریت کا وہ نظارہ دیکھا کہ شمالی افریقہ کے مسلمانوں پر وہ آفت ٹوٹ پڑی کہ جس کی مثال تاریخ میں موجود نہ تھی۔ عمر مختار اور ان کے نقش قدم پر

Read more

ورکرز: جماعت کی روح، لیڈرشپ کی ذمہ داری

سیاست کا میدان ہو یا سماجی خدمت کا، ورکرز کسی بھی تحریک یا جماعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ وہ اپنی محنت، لگن، اور قربانیوں سے لیڈرز کو عروج تک پہنچاتے ہیں۔ میں، ایک سیاسی کارکن کے طور پر، 1994 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مختلف ذیلی تنظیموں میں صوبائی سطح پر اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیتا رہا ہوں۔ مشرف کے دور میں، میں نے جنرل (ر) حمید گل مرحوم، محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم، سابق

Read more

حقِ حکمرانی (ایک خاص تحریر)

موجودہ دور میں انصاف، انسانی حقوق، بہتر طرز حکمرانی جمہوریت کا بڑا چرچا ہے ۔ ہر سال لاکھوں کروڑوں فنڈ خرچ کر کے ان کے متعلق سیمینارز منعقد کئے جاتے ہیں ۔ان کو منانے ہر سال کئی ایام مقرر ہیں ۔ مغرب کی بہتر طرز حکمرانی کی ہر کوئی مثالیں دے رہا ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کا بڑا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔ لیکن یہ سب باتیں صرف باتیں ہی ہیں ۔ اور عملی میدان میں کچھ بھی نظر نہیں

Read more

علم کی لاش پر کھڑا تاج محل

کہا جاتا ہے کہ ایک زمانے میں دنیا کے نقشے پر ایک ریاست تھی، جس کا نام تھا الکمونیا۔ یہ وہ سرزمین تھی جہاں صبح کی اذان اور اسکول کی گھنٹی ایک ساتھ گونجا کرتی تھی۔ جہاں استاد کو مسیحا سمجھا جاتا تھا اور طالب علم کو مستقبل کی روشنی۔ الکمونیا میں کتاب محض علم کا ذریعہ نہ تھی بلکہ ایک روحانی رشتہ تھی قوم اور شعور کے درمیان۔ لیکن یہ سب ماضی کی بات ہے۔ وقت بدلا نہیں، موڑا

Read more

شاید تیرے کانوں تک پیغامِ عمل جائے

تمام ٹی وی چینلز پہ ایک لفظ کی تکرار ہے۔ پینتیس ( 35 ) برس کا صحافی بھی سینئر صحافی ہے جس نے پچیس برس کی عمر میں صحافت شروع کی ہو گی گویا دس سال کا تجربہ اور سینئر صحافی، اور پینسٹھ ( 65 ) برس کا بھی سینئر صحافی ہے جسے صحافت کی خاک چھانتے ہوئے چالیس برس گزر چکے، وہ بھی ’سینئر‘ صحافی ہے۔ تیس ( 30 ) سالہ شاعر سینئر شاعر ہے اور ساٹھ ( 60

Read more

ظاہر پرستی کا رجحان اور ہمارے سماجی رویے

Virtue Signaling ایک ایسا رویہ ہے جس میں کوئی شخص اپنے کردار یا الفاظ کے ذریعے دوسروں کو یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ بہت نیک، با اخلاق یا اصولوں کا پابند ہے، خواہ اس کا رویہ اس کا عکس نہ ہو۔ یہ دکھاوے کی نیکی اکثر رواج، شہرت یا سماجی پذیرائی کے لیے اختیار کی جاتی ہے۔ ایسا طرزِ عمل مختلف معاشروں میں مختلف شکلوں میں نظر آتا ہے، اور ہمارے معاشرے میں بھی یہ انداز

Read more

ورلڈ یوتھ سکلز ڈے، نوجوانوں کا ہنر ہی ان کا مستقبل ہے

دنیا ہر لمحہ تبدیل ہو رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کی برق رفتاری، معیشت کی بدلتی شکلیں، اور روزگار کے نت نئے تقاضے اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہمارا نوجوان نہ صرف تعلیم یافتہ ہو بلکہ مہارتوں سے بھی آراستہ ہو۔ انہی ضروریات کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال 15 جولائی کو ”ورلڈ یوتھ سکلز ڈے“ منایا جاتا ہے۔ یہ دن صرف ایک یاد دہانی نہیں، بلکہ ایک عالمی پیغام ہے۔ ”اگر تمہارا نوجوان ہنر مند ہے، تو تمہارا

Read more

بلوچستان میں پنجابی مسافروں کا قتل: سنگین انسانی المیہ اور پاکستان دشمنی

”میرا بیٹا بے گناہ تھا، اسے کیوں مارا گیا؟“ یہ دل دہلا دینے والے الفاظ ایک ایسی والدہ کے ہیں، جس کا بیٹا صرف اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے گھر لوٹ رہا تھا، لیکن شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ بلوچستان کے ضلع ژوب میں حالیہ دنوں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دو مسافر بسوں کو روک کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو شناخت کے بعد الگ کر کے

Read more

گزشتہ ایک دہائی میں چین کی کامیاب سفارتکاری

عوامی جمہوریہ چین نے اپنے قیام کے بعد ہی سے اپنی سفارتی پالیسی کو بہت محتاط انداز میں نافذ کیا۔ اس پالیسی میں کسی ملک اور خطے کے خلاف کسی قسم کی جارحیت نہیں ہے اور اس کا اندازہ ہمیں آج یعنی 2025 تک کے چین کے عالمی اقدامات سے بھی ہوتا ہے۔ اپنے قیام کے بعد عوامی جمہوریہ چین نے اپنے منفرد نظام کو نافذ کرنے کے لئے ملکی سطح پر کئی تجربات کیے جو کہ اس کا حق

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 47 : نئی شناسائیاں

” میرا یہ حکم ہے کہ جس طرح میں نے تم سے محبت رکھی تم بھی ایک دوسرے سے محبت رکھو۔ اس سے بڑی محبت کوئی نہیں کہ کوئی اپنی جان اپنے دوستوں کے لیے دے۔“ یوحنا 15 : 12۔ 13 پارٹی کو عادل کی کوٹھی پر ہی رکھا گیا تھا اور اُس کا مقصد عارف کے دوستوں سے مریم کا تعارف کرانا تھا۔ عارف نے مشورہ دیا کہ کھانا شنگری لا چائینیز ریسٹورنٹ سے لیا جائے مگر کریم چاچا

Read more

ہم کرپٹ یا حکومت؟

ہم ایک ایسی قوم بن چکے ہیں جو ہر مسئلے کا ذمہ دار صرف حکمرانوں کو ٹھہراتی ہے۔ اور ایک ایسے معاشرے میں زندہ ہیں جہاں صرف شکایات کا شور ہے۔ بجلی کا بل زیادہ، آٹے میں ملاوٹ، ٹریفک جام، مہنگائی سے تنگ، انصاف کی عدم فراہمی اور کرپشن کا ذمہ دار ہر لمحہ حکمرانوں کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ ہم ہر مسئلے کا حل حکومت کی تبدیلی میں تلاش کرتے ہیں، مگر ہم نے کبھی اپنے گریبان میں جھانکنے کی

Read more

شہری تنہائی بمقابلہ دیہی سادگی: ایک افسوسناک تضاد

کہتے ہیں انسان سماجی حیوان ہے، مگر وقت کے ساتھ ہم نے سماج کو، تعلق کو اور احساس کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ آج جدید شہروں کی چمک دمک، بلند و بالا عمارتوں، فلیٹس اور اپارٹمنٹس نے ہمیں سہولت تو دی، مگر ہم سے ہمارا خلوص، ہمارا رشتہ، اور ہمارا ”ہمسایہ“ چھین لیا۔ ایک دیہاتی گاؤں میں آج بھی جب کوئی فرد ایک دن گھر سے باہر نہ نکلے، تو اگلے دن اس کے دروازے پر کوئی نہ کوئی

Read more

ہمارا تعلیمی نظام: رٹا بہتر ہے یا جستجو؟

بچپن کے دن بہت خوبصورت ہوتے ہیں ہر فکر ہر پریشانی سے آزاد چھوٹی چھوٹی خوشیاں اور چھوٹے ہی مسائل لیکن اس وقت بھی ایک حسرت ہوتی ہے کاش ہم بڑے ہو جائیں اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پڑھائی سے جان چھڑانا ہوتا ہے ہم پڑھنا نہیں چاہتے اور گھر والے ہمیں زبردستی سکول بھیجنے ہیں شاید وہ چاہتے ہیں کہ ہماری اولاد وقت کے تقاضوں کے ساتھ جدید علوم سے روشناس ہو کر زمانے کے ساتھ قدم

Read more

تنہا۔ سابق مشرقی پاکستان پر لکھا گیا اثر انگیز ناول۔ قسط نمبر17

کمرے میں پھیلی مدھم سی زرد روشنی میں اس نے دادی ماں کو دیکھا، وہ چوک پر بچھی نرم چٹائی پر دراز سکون کی نیند سوتی دکھائی نہیں دے رہی تھیں۔ چہرے پر بے چینی سی تھی۔ اس نے دوسری نظر دادو پر ڈالی، وہ کروٹ بدلے لیٹے تھے۔ لالٹین کو اس نے پھونک ماری اور اس کے بجھتے ہی کمرے میں گھپ اندھیرا پھیل گیا۔ اندر اندھیرے کا طوفان تھا اور باہر باد و باراں کا۔ آہستہ آہستہ چلتا

Read more

پاکستان بیت المال کا قومی تربیتی پروگرام: شفافیت اور اچھی گورننس کی جانب ایک اہم قدم

پاکستان بیت المال (پی بی ایم) وفاقی حکومت کے زیر انتظام ایک فلاحی ادارہ ہے جو اپنے متعدد پراجیکٹس کے ذریعے ملک میں غربت کے خاتمے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔ ان پراجیکٹس میں غریب و نادار مریضوں کی طبی امداد، طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لئے وظائف، معذور افراد کی امداد، پاکستان سویٹ ہومز، ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرز، چائلڈ لیبر کی بحالی کے ادارہ جات اور دیگر بہت سے منصوبے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے پاکستان بیت المال

Read more

چار مہینے اور منجمد زندگی۔ گزشتہ سے پیوستہ

ابو جان آپ کی آواز سننے کو دل ترستا ہے۔ ہم نے آپ کی وائس ریکارڈنگز اپنے پاس محفوظ کر کے رکھی ہوئی ہیں ان کو سن کر اور آپ کی تصاویر دیکھ کر زندگی گزار رہے ہیں۔ آپ نے ہم سب پر کتنی محنت کی اپ ہم سب کو اچھے اور مہذب انسان دیکھنا چاہتے تھے اور اللہ کے فضل سے آپ کا خواب پورا ہوا۔ ابو جان اولاد کا باپ کے ساتھ فطری پیار تو اپنی جگہ لیکن

Read more

چولستان میں برسات کی ایک شام

رحیم یار خاں کی گرمی ایک جسمانی بوجھ بنی ہوئی تھی، جو بے رحمی سے دبائے جا رہی تھی۔ وسیب میں جون، خاص طور پر وسیع و عریض چولستان ریگستان کے کنارے، عام طور پر ایک آگ کی بھٹی کی مانند ہوتا ہے۔ آج شام پھر، اچانک یہ ہوا۔ ایک شاندار، حیرت انگیز تبدیلی۔ پل بھر پہلے تک سفید آسمان یکایک تاریک ہو گیا۔ ایک ٹھنڈی، دھول بھری ہوا نے شہر میں گھوم کر بارش کا وہ واضح، پیغام پہنچایا۔

Read more

ناشاد الطاف حسین کی ناساز طبیعت

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی، شہری سندھ کی سیاست کے معمار، اور دہائیوں تک کراچی کے بے تاج بادشاہ کہلانے والے الطاف حسین ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار اپنی خراب صحت کی وجہ سے۔ لندن کے اسپتال سے جاری ہونے والی ایک حالیہ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ کچھ نے دعاؤں اور ہمدردیوں کے پیغامات بھیجے، جبکہ دوسروں نے طنز، دشنام اور موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے میں دیر نہ کی۔ مگر ان جذباتی

Read more

خزانہ خالی، تنخواہیں ندارد اور بلٹ ٹرین کے خواب

سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی خبر نظر سے گزری۔ وزیر ریلوے جناب حنیف عباسی صاحب نے بلٹ ٹرین چلانے کا خواب دیکھا ہے۔ پہلے تو ہم سمجھے کہ یہ خبر کسی مزاحیہ صفحے کی تخلیق ہے، یا شاید کسی فیس بک میم کا حصہ۔ مگر جب پتہ چلا کہ یہ بیان اصلی ہے، تو دل کو ویسا ہی دھچکا لگا جیسے ریلوے کی کسی بوگی میں بیٹھے مسافر کو تب لگتا ہے جب بیت الخلا کے دروازے کے

Read more

شاہ ولی اللہؒ کی فکر کی عصری معنویت

میں نے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے افکار کا مطالعہ کیا، تو مجھے احساس ہوا کہ وہ صرف ایک دینی مفکر نہیں، بلکہ ایک سوشیالوجسٹ، ایک پولیٹیکل سائنٹسٹ اور ایک معاشرتی مصلح بھی تھے، جنہوں نے اٹھارہویں صدی کے برصغیر میں حکومت، عوام، مذہب اور اخلاقی نظم کو ایک منظم فکری فریم ورک کے ذریعے بیان کیا۔ ان کی تحریروں میں وہ تمام اجزاء موجود ہیں جو آج کی سوشل سائنسز میں کسی بھی معاشرتی نظریے کی تشکیل کے

Read more

اٹلی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانیوں کا کردار

گیارہ جولائی 2025 ء کا دن اٹلی کرکٹ ٹیم اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لئے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوا۔ اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ دن صرف تاریخ ساز نہیں بلکہ حیران کن بھی تھا کیونکہ کھیلوں کی دنیا میں اٹلی کی اصلی پہچان ہمیشہ سے فٹ بال ہی رہی ہے۔ اٹلی میں تو یہ کہاوت مشہور ہے کہ کوئی بھی ایسا اطالوی بچہ نہیں ہوتا جس نے

Read more

مانکٹارو: تاریخ کی درستی

سندھ میں جس تاریخی مقام کو عام طور پر مانکٹارو کہا جاتا ہے، دراصل اس کا صحیح نام مانک دڑو ہے۔ یعنی مانک نامی سولنکی (سولنگی) قبیلے کی ریاست رہائش کا ٹیلہ۔ اس بستی کی بنیاد مانک رائے نے رکھی تھی، جو جیسر رائے سولنکی (سولنگی) کا بیٹا تھا۔ اس نے اس علاقے میں ریاست قائم کی اور وہ مقام تعمیر کیا جو بعد میں مانک دڑو یعنی ”مانک کا ٹِیلہ یا بستی“ کہلایا۔ مورخ یوسف میرک نے بھی اپنی

Read more

علامہ محمد اسد: شاہراہ مکہ کا سیماب صفت راہی

آزادانہ تحقیق کے سرخیل داعی، یہودی خاندان کے چشم و چراغ لیوپولڈ ویس ( 2 جولائی 1900۔ 20 فروری 1992 ) عبرانی، عربی، آرامی، انگریزی اور متعدد دیگر زبانوں کے ماہر، صحافی، مہم جو، مصنف، سفارت کار، شارح، مترجم اور مذہبی مفکر شعوری طور پر 1926 میں ایک ہندوستانی دوست کے ہاتھ اسلام قبول کر کے محمد اسد پکارے گئے۔ متعدد یورپی، عرب ممالک، امریکہ، افغانستان اور ہندوستان میں وقت گزارنے کے بعد تاریخی شہر غرناطہ میں داعی اجل کو

Read more

پگڈنڈی

  گاؤں سے مرکزی سڑک تک جانے کے دو راستے تھے، ایک بیرونِ گاؤں کی سڑک سے تھا؛ جہاں ذرائع نقل و حمل استعمال ہوتے تھے۔ مسافت کے لحاظ سے یہ راستہ طویل تھا؛ دوسرا راستہ اندرونِ گاؤں کی گلیوں سے تھا جہاں سے ایک پگڈنڈی گزرتی تھی جو مرکزی سڑک تک پہنچاتی تھی۔ اس راستے سے گزرتے ہوئے بادلِ نخواستہ سبز کھیتوں پر نظر جا اَٹکتی۔ کھیتوں کے خوبصورت مناظر روح پروری کا سامان مہیا کرتے تھے۔ اس راستے

Read more

احمد ندیم قاسمی۔ حیات و خدمات

  احمد ندیم قاسمی کے نام سے شہرت پانے والے احمد شاہ اعوان وادی سون سکیسر کے ضلع خوشاب کے گاؤں انگہ میں 20 نومبر 1916 کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق اعوان قبیلے سے تھا۔ ان کے والد گرامی کا نام پیر غلام نبی تھا اور ان کی والدہ کا نام غلام بی بی تھا۔ شاعری کے لیے اپنا تخلص ندیم رکھا اور اپنے پردادا کے نام محمد قاسم کی رعایت سے قاسمی کا اضافہ کیا، یوں ان کا

Read more

بلوچستان میں سفاکانہ کارروائیوں کا تسلسل

10 جولائی 2025 کی رات، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسلح حملہ آوروں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی دو مسافر بسوں کو روکا، شناختی کارڈز کے ذریعے نو پنجابیوں کی شناخت کی، انہیں اغوا کیا اور ژوب اور لورالائی اضلاع کے قریب پہاڑی علاقے میں قتل کر دیا۔ یہ سوچی سمجھی سفاکانہ کارروائی، جس کی ذمہ داری علیحدگی پسند بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کی، نے پاکستان کے گہرے ہوتے

Read more

میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی فریم ورک پر ایک قومی مکالمے کا احوال

چند روز قبل شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر واجد ذوالقرنین سے میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی اور آج کے دور میں میڈیا کے کردار پر ایک مکالمہ ہوا۔ ڈاکٹر صاحب بہت جہاندیدہ شخصیت ہیں اور ابلاغیات و انفارمیشن کے میدان میں جدت پسندی کے قائل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ زیبسٹ کا میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ان کے ویژن کا عکاس نظر آتا ہے جہاں طلباء کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں

Read more

سب خیریت ہے نا؟

عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی کہانی صرف دو زندگیوں کا اختتام نہیں، بلکہ ایک بہت بڑے سماجی المیے کی علامت ہے۔ یقیناً، یہ ایک دل دہلا دینے والی حقیقت ہے جس پر اب صرف افسوس یا حیرت نہیں بلکہ سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت ہے۔ دونوں خواتین اپنی زندگی کے الگ الگ مرحلوں میں تھیں ایک عمر گزار چکی تھی، تو دوسری ابھی زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے بیٹھی تھی۔ لیکن انجام دونوں کا ایک جیسا ہوا،

Read more

حمیرہ اصغر کی خاموش موت: تنہائی، بے حسی اور سوالات

حمیرہ اصغر علی، جو پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور مصورہ تھیں، ایک پرکشش اور باصلاحیت شخصیت کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ ان کا تعلق لاہور سے تھا اور انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس اور پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت حمیرہ نے مختلف ڈراموں، اشتہارات، اور فلموں میں کام کیا، جن میں 2015 کی فلم ”جلیبی“ بھی شامل ہے۔ انہوں نے 2022 میں ریئلٹی شو ”تماشا گھر“ میں شرکت کر کے شہرت

Read more

بلاول بھٹو اس وقت ملکی اور عالمی سیاست میں کہاں کھڑے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اگر اس وقت دنیا کے چند نوجوان دانشور سیاسی رہنماؤں میں گنا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ بلاول بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد غیر معمولی حالات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ ناتجربہ کار اور کم عمر ہونے کی وجہ سے وہ چیئرمین ہونے کے باوجود پارٹی معاملات سے دور دور رہے۔ اس دوران ان کی سیاسی تربیت جو پہلے ان کی عظیم والدہ

Read more

خوددار لوگ

میں روز شام کے وقت اسے دیکھتا تو اکثر سوچ میں پڑ جاتا کہ نہ جانے اسے کیا مسئلہ ہے۔ یہ کیوں ایسے چلتا ہے حالانکہ سواری بھی اس کے پاس ہے مگر کبھی اتفاق نہ ہوا کہ دو گھڑی رک کر اس سے پوچھ سکوں کہ بابا! ایسے کیوں چلتے ہو؟ کیا وجہ ہے؟ وقت ہی نہیں ملتا تھا میں گاڑی میں ہوتا اور وہ سائیکل کی گدی پر اپنا پیٹ لگائے آہستہ آہستہ چلتا جاتا۔ اکثر ساتھ کوئی

Read more

خود سے ایک نامہ

دن کی روشنی دفتر کے شیشوں سے چھن کر علی کے چہرے پر پڑ رہی تھی، مگر اس کی آنکھوں میں اجالا کہیں کھو چکا تھا۔ چائے کا کپ اس کے ہاتھوں میں تھرتھرا رہا تھا، جیسے کسی طوفانی رات میں درخت آخری بار لرز رہا ہو۔ کلائیوں میں ایک ایسی کسک تھی جو نہ زخم دکھاتی تھی، نہ دوا مانگتی، بس ہر رات خوابوں کی دہلیز پر بیٹھ کر اس کی نیند کو زہر کرتی رہتی۔ دفتر کے خاموش،

Read more

وربل شاک تھراپی۔ ایک نئی نفسیاتی اصطلاح

انسانی ذہن اور نفسیات صدیوں سے تحقیق و تجزیے کا مرکز رہی ہے۔ وقت کے ساتھ نئی اصطلاحات اور طریقۂ علاج سامنے آتے رہے ہیں جنہوں نے انسانی رویوں، نفسیاتی الجھنوں اور شعوری و لاشعوری تضادات کو بہتر انداز میں سمجھنے اور سلجھانے میں مدد دی۔ ان ہی کوششوں میں ایک نئی اصطلاح ”وربل شاک تھراپی“ (Verbal Shock Therapy) بھی شامل ہے، جو اس عاجز سعد مکی شاہ کی جانب سے وضع کی گئی ہے یہ اصطلاح ایسے حالات اور

Read more

اُف توبہ! یہ تختی سیاست

جس معاشرے میں ہم آج سانس لے رہے ہیں، وہاں سیاست محض عوامی خدمت کا ذریعہ نہیں رہی بلکہ یہ ذاتی تشہیر کا ایک مستقل ذریعہ بن چکی ہے۔ سیاستدانوں کے لیے اب ترقیاتی منصوبے اس وقت تک مکمل نہیں ہوتے جب تک ان پر، اُن کا یا اُن کے خاندان کے کسی فرد کا نام نہ لکھا جائے۔ اس رجحان کو ہم تختی سیاست کہہ سکتے ہیں یعنی ایک ایسا مرض جو پورے ملک کی اجتماعی سوچ کو آلودہ

Read more

ہمارا معاشرہ، بے راہ روی اور اداکاروں کی حساس روح

میرے بچپن کا ایک واقعہ آج بھی میرے ذہن پر نقش ہے۔ جو ہمارے محلہ جامعہ رشیدیہ میں تنہا رہنے والے ایک شخص سے جڑا ہے۔ جس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ ہمارے محلہ میں ایک اشرف عرف کالا نامی شخص تن تنہا رہتا تھا اس کی ایک خاص بات کہ وہ دو تین ماہ کے بعد اپنے گھر پتلی تماشا کرنے والوں کو بلاتا اور محلہ کے سب بڑے اور بچوں کو تماشا دیکھنے کی دعوت دیتا، عیدالاضحٰی

Read more

ٹرمپ ماموں کے نام پاکستانی بھانجے کا خط

آداب عرض ماموں جان امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اور نوبل انعام وصول کرنے کی تیاریاں زوروں پر ہوں گی۔ شاید سوٹ کے ساتھ وہی ٹائی پسند فرما رہے ہوں جس پر کبوتر کے بجائے ٹویٹر کا لوگو جگمگا رہا ہو تاکہ امن کی علامت بھی رہے اور سفارتکاری کی سچائی بھی۔ سنا ہے اب تقریریں کم اور ٹویٹس زیادہ ہو رہی ہیں۔ ماموں جان حکومت پاکستان نے جب آپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا تو

Read more

میں نے انسانیت کو سرحدوں سے آزاد پایا

ہم سیاست کر کر کے تھک چکے ہیں جس کو سنو۔ اصل میں، حقیقت میں۔ میں سمجھتا ہوں سارے فساد کی جڑ فلاں شخص ہے۔ اور میں ان سب کو اس طرح سمجھتا ہوں کہ جو ملک یا افراد یہ زہر کی گولیاں دوسروں کو مارنے کی توقع پہ دیے جا رہے ہیں یا چلائے جا رہے ہیں تو خاطر جمع رکھیں یہ دوسروں کو مارنے کی سوچ والا نسخہ سب سے پہلے آپ پہ اثر کرے گا۔ جو دوسروں

Read more

اداکارہ حمیرہ اصغر کی پراسرار موت

کراچی کے ڈیفنس کے علاقے میں ایک چھوٹے سے فلیٹ سے معروف ماڈل اور اداکارہ حمیرہ اصغر کی چھ ماہ پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ حیران کن طور پر چھ مہینے تک نہ کسی دوست نے اسے تلاش کیا، نہ ہی خاندان کے کسی فرد نے اس کی خبر لی۔ نہ کوئی اسے یاد کرتا رہا، نہ کسی نے سوال کیا کہ وہ زندہ بھی ہے یا نہیں۔ جب میڈیا پر حمیرہ اصغر کی لاش ملنے کی خبر سامنے آئی،

Read more

روزگار کے ڈیجیٹل مواقع حقیقت یا فریب

دور حاضر میں تعلیم کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ ڈگری یافتہ افراد کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ ہر طالب علم ڈگری مکمل کرنے کے بعد عملی زندگی میں نوکری کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔ نوکری کے لیے مختلف ادارے تو دستیاب ہیں۔ جو نوکری کے نئے متلاشی افراد کے لیے وقتاً فوقتاً مختلف بھرتیوں کے لیے آسامیوں کا اعلان کرتے رہتے ہیں۔ ان میں کچھ ادارے سرکاری ہیں، کچھ نیم سرکاری اور کچھ پرائیویٹ ہیں۔ ہر ادارہ اپنے تقاضوں

Read more

حافظ ہارون الرشید سے برمنگھم میں ایک ملاقات

جمعیت علمائے اسلام کے سابق صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب اور ایک طویل عرصہ تک ضلعی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھانے والے مولانا حافظ ہارون الرشید مہتمم دارالعلوم خدام الدین گاوٴں سلیم خان تحصیل حضرو ضلع اٹک ان دنوں برطانیہ کے نجی دورے پر ہیں اور غالباً یہ پہلا موقع ہے کہ وہ برطانیہ تشریف لائے ہیں۔ یوں تو ان کے بہت سے قریبی عزیز و اقارب، چچازاد بھائی اور ان بھائیوں کی اولادیں امریکہ، برطانیہ اور ہانگ کانگ

Read more

ایک دن، سب ہمیشہ سے ہی اس (نسل کشی) کے خلاف رہے ہوں گے!

عمر ال اقاد ایک مصری نژاد کینیڈین ادیب اور رپورٹر ہے جو اب امریکہ میں رہتا ہے۔ اس مضمون کا عنوان اُس کی غزہ میں جاری نسل کشی اور مغربی حکومتوں کی بے حسی پر لکھی کتاب کے ٹائیٹل کا ایک جزو ہے۔ اس کتاب کا مکمل عنوان ہے ؛ ’ون ڈے، وہن اٹس سیف، وہن دئیر از نو پرسنل ڈاؤن سائیڈ ٹو کالنگ آ تھنگ وٹ اٹ از، وہن اٹس ٹو لیٹ ٹو ہولڈ اینی ون اکاؤنٹیبل، ایوری ون

Read more

تحریک انصاف خیبرپختونخوا

تحریک انصاف خیبرپختونخوا اس وقت جس داخلی صورتحال سے گزر رہی ہے وہ کسی حد تک معمول کی سیاسی سرگرمیوں کا حصہ سمجھی جا سکتی ہے۔ ہر بڑی جماعت میں قیادت سے متعلق اختلافات، گروپنگ یا مشورہ طلب آوازیں وقتاً فوقتاً بلند ہوتی رہتی ہیں مگر یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ علی امین خان گنڈاپور پر عمران خان کا اعتماد غیر متزلزل ہے اور وہ خیبرپختونخوا کے موجودہ سیاسی منظرنامے میں خود کو ایک مضبوط، با

Read more

میں نے انسانیت کو سرحدوں سے آزاد پایا

ہم سیاست کر کر کے تھک چکے ہیں جس کو سنو۔ اصل میں، حقیقت میں۔ میں سمجھتا ہوں سارے فساد کی جڑ فلاں شخص ہے۔ اور میں ان سب کو اس طرح سمجھتا ہوں کہ جو ملک یا افراد یہ زہر کی گولیاں دوسروں کو مارنے کی توقع پہ دیے جا رہے ہیں یا چلائے جا رہے ہیں تو خاطر جمع رکھیں یہ دوسروں کو مارنے کی سوچ والا نسخہ سب سے پہلے آپ پہ اثر کرے گا۔ جو دوسروں

Read more

جلنے والا کا منہ کالا۔ پاکستانی معاشرے کی نفسیات اور سماجی گتھیاں

ایک سادہ سی ریڑھی کے پیچھے لکھی ہوئی عبارت ”جلنے والے کا منہ کالا“ شاید ظاہری طور پر مذاق یا تفاخر لگے، لیکن اس جملے میں پاکستان کے معاشرتی رویے کی ایک تلخ حقیقت چھپی ہوئی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس معاشرے میں ایک عام ریڑھی بان کو بھی یہ خوف لاحق ہے کہ کچھ لوگ اس کی محنت اور چھوٹی سی ترقی سے بھی حسد کریں گے۔ یہ طرز فکر صرف فردِ واحد کا نہیں، بلکہ اجتماعی

Read more

تنہائی کی موت: حمیرا کی خاموش پکار اور ہمارا بے حس سماج

کراچی کے ایک فلیٹ میں پڑی ایک گل سڑ چکی لاش نے پورے معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یہ لاش کسی گمنام شخص کی نہیں بلکہ پاکستان کی ایک جانی پہچانی ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر علی کی تھی، جو شہرت، زیبائش اور سوشل میڈیا کی چمکتی دنیا کا ایک حصہ تھیں۔ لیکن موت نے ثابت کر دیا کہ دکھاوے کی چکاچوند، تنہائی کی تاریکی کو نہیں مٹا سکتی۔ حمیرا کی لاش کئی دن، بلکہ ممکنہ طور پر کئی

Read more

نیتن یاہو کا دورہ امریکہ، اصل مقاصد اور چیلنجز

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو تادمِ تحریر امریکہ کے دورے پر ہیں، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو ملاقاتوں کے باوجود کوئی مشترکہ بیان جاری نہیں ہو سکا، جس کی وجہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان غزہ اور ایران سے متعلق پالیسی اختلافات ہیں۔ نیتن یاہو کے دورے کے دو بڑے مقاصد ہیں : جنگ کے بعد غزہ کے مستقبل کا تعین، اور ایران سے متعلق پالیسی سطح کی فیصلہ سازی۔ دونوں معاملات

Read more

نسلوں کا پھل

بازار کی گہماگہمی میں آج کچھ عجب سا سکوت گھل گیا تھا۔ چھٹی کا دن عموماً گھر کے سودا سلف کی خریداری کا ہی ہوتا ہے۔ گرمی کی تپش اور حبس میں سبزی والے کے ٹھیلے پر رش لگا تھا اور میں جو ہمیشہ کی طرح جلدی میں تھا، اُسی عجلت سے اپنی سبزی کا تھیلا پکڑ کر پلٹا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک غیر مانوس مگر پراعتماد سی نسوانی آواز نے مجھے رکنے پر مجبور کر دیا۔ ”سر!

Read more

گملا: جو گرے ہی نہیں وہ ٹوٹے کیسے؟

فجر کی نماز کے بعد لان میں تھوڑی چہل قدمی کے لئے گیا کہ اس دوران ایک صاحب نے لان میں آ کر پانی کی پھوہار سے لان کی ترو تازگی میں اضافہ کی خوبصورت کوشش شروع کی۔ اس کاوش سے ہریالی کی چمک دوبالا ہوئی۔ ہواؤں کی ٹھنڈک مشام جاں کو معطر کرتی اور روح کی تسکین کا باعث بنتی چلی گئی۔ کچھ دیر چہل قدمی کے بعد قریب ہی موجود ٹھنڈے پانی کے کولر سے ایک گلاس پانی

Read more

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو

ہم سب کو اپنی پیشہ ورانہ تربیت کے دوران اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ کام کے دوران پروفیشنل رویہ اپناتے ہوئے، جذباتیت سے احتراز کرنا چاہیے۔ یہ بات بہت حد تک درست بھی ہے کیونکہ جذبات درست اور بروقت فیصلہ لینے کی راہ میں مانع ہو سکتے ہیں۔ لیکن کیا ہمیشہ ایسا ہو پاتا ہے؟ میرا تجربہ کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہوتا۔ ہم کسی بھی پیشہ سے تعلق رکھتے ہوں، ہم نہ صرف اپنے گرد لوگوں کے

Read more

جب بھوک سوال چھین لے: تاریخ کا سبق

دنیا کی تاریخ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ طاقتور طبقے ہمیشہ عوام کو قابو میں رکھنے کے لیے دو بنیادی ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے ہیں : ”بھوک“ اور ”خوف“ ۔ جب انسان بھوک کی شدت میں مبتلا ہو، تو وہ اپنی آزادی، حق، انصاف اور سوال کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھتا ہے۔ اسی تناظر میں یہ بات صادق آتی ہے کہ: ”عوام کو صرف دو وقت کی روٹی میں الجھا دو، وہ کبھی تمہاری طاقت، چوری یا سازش پر سوال

Read more

مریم کی مرہم اور چراغوں کے گرد بڑھتا ہوا اندھیرا

پاکستان میں تعلیم کو قوم کی ترقی کا ستون کہتے ہوئے حکمران اور دانشور تھکتے نہیں مگر آج تک کسی حکمران نے صحیح طرح تعلیمی شعبے کی طرف توجہ نہیں دی صرف اشتہارات تک محدود ہیں ہاں وزیر اعظم پاکستان جب وزیر اعلیٰ پنجاب ہوا کرتے تھے تعلیمی شعبہ جات کے لیے متحرک دکھائی دیتے تھے میاں محمد شہباز شریف نے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب دانش سکول سسٹم متعارف کرایا اب وہ دانش یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرچکے ہیں

Read more

آبی دہشت گردی: جہاں پانی نہیں ہوتا وہاں مسکن نہیں ہوتے

اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں میں سے ایک بڑی اور اہم نعمت پانی ہے۔ پانی ہی کے ذریعے ہر چیز کو زندگی بخشی گئی۔ وجعلنا من الماء کل شیء ”ہم نے ہر چیز کو پانی سے زندگی دی“ پانی کے بغیر انسان کے لیے زندہ رہنا ممکن نہیں۔ پانی ہی زندگی کے نمو اور تسلسل کی علامت ہے۔ دریا بہتے ہوں تو کناروں پر انسانی بستیاں آباد ہونے لگتی ہیں دریا کا پانی خشک ہونے لگے تو

Read more

تنہا۔ سابق مشرقی پاکستان پر لکھا گیا اثر انگیز ناول:قسط نمبر 16

یہ میرے بابا ہیں۔ سرجیکل وارڈ کے اس کمرے میں جہاں تیز دواؤں کی بو پھیلی تھی۔ انہیں اُجلے بستر پر سفید پٹیوں میں جکڑے جکڑائے دیکھ کر ابھی اسے اپنی آنکھوں پر اعتبار نہ تھا۔ ” کیا انہیں ایسی حالت میں دیکھنے کی مجھے توقع نہ تھی؟“ سوچتے ہوئے وہ ان پر جھکا، ان کے ہاتھ اس نے پکڑنے چاہے، پر وہ مجروح تھے۔ ان کے سینے پر اس نے سر رکھنا چاہا، پر وہ زخمی تھا۔ اس کا

Read more

نئے پاکستان کی تلاش۔ اک شہری کا کھویا ہوا خواب

مجھے آج بھی وہ وقت یاد ہے جب ہوا بھی تبدیلی کے نعروں سے گونج رہی تھی۔ نئے پاکستان کے خواب کی جھلک ہر آنکھ میں دکھائی دے رہی تھی۔ وہ خواب جو ہم سب کو دکھایا گیا اور ہم نے آنکھیں بند کر کے اس پر یقین کر لیا۔ ہر گلی، ہر چوراہا، ہر دفتر، ہر طالب علم، ہر مایوس باپ، ہر تھکی ہوئی ماں میں آج بھی نئے پاکستان کے خواب کا عکس دکھائی دیتا ہے لیکن وہ

Read more

ریکوڈک سی ڈی سی تنازعات کی زد میں کیوں؟

چاغی، بلوچستان کا ایک اہم اور وسیع ضلع ہے، جو پاکستان کے مغربی سرے پر واقع ہے اور ایران و افغانستان کی سرحدوں سے متصل ہے۔ 28 مئی 1998 کو یہاں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے، جنہوں نے ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔ پاک۔ ایران آر سی ڈی شاہراہ چاغی سے گزرتی ہے، جو پاکستان کو ایران، ترکی اور یورپ سے ملاتی ہے، اور معاشی ترقی کے لیے ایک اہم راستہ فراہم کرتی ہے۔ چاغی کی

Read more

جس کا کوئی نہیں

صبح کی ورزش کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ، مگر میN اپنی غیر مستقل مزاجی کے باعث یہ لطف کبھی کبھار ہی اٹھا پاتا ہوں۔ ورزش کیا اسے صبح کی سیر کہہ لیں گھر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر کرکٹ کے میدان تک جانا اور پھر ٹہلتے ہوئے واپس آنا راستے میں فٹ پاتھوں پر بے گھر لوگ سوتے جاگتے نظر آتے۔ کوئی بیٹھا کنگھی کر رہا ہوتا کوئی کہیں جانے کی تیاری میں ہے تو کوئی خواب

Read more

محب اور حسینہ

پریشان چوک کے بنچ پر بیٹھے وہ اپنے خیالات میں گم تھا کہ اچانک اس کی نظر اس لڑکی پر پڑی جو اتنی دیر سے اسے دیکھ رہی تھی۔ دونوں کی آنکھیں چار ہوتے ہی لڑکی شرما گئی اور جلدی جلدی اوپر کی جانب بڑھنے لگی۔ وہ عجیب کشمکش میں مبتلا ہو گیا اس کا دل کہہ رہا تھا کہ لڑکی اسے ہی دیکھ رہی تھی جبکہ دماغ خوش فہمی میں مبتلا ہونے سے گریز کر رہا تھا۔ اسی کشمکش

Read more

فینکس پروٹوکول

کرنل نادیہ حارث کی شخصیت میں گہرا سکوت رچا بسا تھا، جیسے اتھاہ سمندر اپنی تہہ میں آتش فشاں چھپائے بیٹھا ہو۔ اس کے چہرے کی سنگلاخ چٹانوں کے پیچھے آنکھوں کے آئینے میں ماضی کے زخم جھلملا رہے تھے۔ وہ فرمایا کرتی تھیں : ”جنگیں تلواروں سے نہیں، ضمیر کی سرزمین پر لڑی جاتی ہیں۔“ نادیہ کے بچپن پر جنگ نے اپنے سیاہ پر پھیلائے تھے۔ اس کے والد، لیفٹیننٹ ہارون، دشمن کی بارود کا نذرانہ بنے۔ وہ ایک

Read more

پروفیسر محمد اکرم: ایک باوقار استاد، مثالی والد اور سچے خادمِ علم

میرے والدِ محترم، پروفیسر محمد اکرم (مرحوم) ، اپنی ذات میں ایک مکمل اور باوقار شخصیت تھے۔ علم، خلوص، قربانی، دیانت اور انسانیت کی جیتی جاگتی مثال۔ مصر کے عظیم اور آفاقی شاعر، احمد شوقی نے کیا خوب فرمایا ہے قم للمعلم وفّہ التبجیلا کاد المعلم ان یکون رسولا ”اُٹھ، استاد کے احترام میں کھڑا ہو جا، اور اسے بھرپور تکریم دے، کیونکہ معلم ایسا عظیم منصب رکھتا ہے کہ گویا وہ ایک رسول ہی ہوتا ہے۔“ یہ عظمتِ استاد

Read more

لا مسلک بریانی اور حلیم

یہ دو ہزار کے ابتدائی برسوں کی بات ہے، ہم تازہ تازہ میٹرک کے امتحان سے فارغ ہو کر کالج کی تیاری میں مصروف تھے۔ جوانی کا جوش تھا، تو الطاف بھائی سے والہانہ عقیدت بھی اپنے عروج پر تھی۔ سو، ان سے اختلاف رکھنے والوں سے دل سے نفرت کرنا ہمیں اولین فریضہ محسوس ہوتا۔ ہمارے پیارے دوست سعد، جو فطرتاً اور نظریاتی طور پر جماعتی تھے، اکثر ہمیں جمعیت کے پروگراموں میں مدعو کرتے۔ اور ہم، فکری نشستوں

Read more

جوانوں کو پیروں کا استاد کر

ادارے عمارتوں کا نام نہیں بلکہ ان کا نام افرادی قوت سے ہوتا ہے ؛ یہ وہی قوت ہے جو گمنام جگہوں کو ارفع مقام تک پہنچا دیتی ہے ؛ افرادی قوت کی تیاری کے لیے اعلیٰ ادب، عظیم اقدار اور معیاری نظامِ تعلیم ضروری ہوتا ہے۔ علم و ادب کے سکے کو کون نہیں جانتا ہے؟ اور یہ کہاں نہیں چلتا ہے؟ مشہور عربی مقولہ ہے : ”الادب یرفع الخامل“ ترجمہ: ”ادب (علم) گم نام کو بلند مقام پر

Read more

عبد الستار ایدھی، فلاح انسانیت کا استعارہ

دنیا بھر میں خدمت خلق اور فلاح انسانیت کے لیے تگ و دو کرنے والے ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا آج نواں یوم وفات ہے۔ وہ ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی سربراہ اور دنیا کی سب سے وسیع خدمت عامہ ایمبولینس کے قائم کرنے والے تھے۔ خدمت خلق اور فلاح انسانیت کے لیے دن رات کام کرنے والے عبدالستار ایدھی کو عالمی سطح پر ایک خصوصی مقام حاصل تھا۔ عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر

Read more

موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں؟

ممتاز شاعر اسرار الحق مجاز نے کہا تھا ”کلیجہ پُھنک رہا ہے اور زباں کہنے سے عاری“ بس کچھ ایسا ہی وقت مجھ پر بھی آن پڑا ہے کہ یہ حقیقت کس طرح سے تحریر کروں کہ میرے بڑے بھائی، جانی دوست، استاد اور عظیم صحافی جناب نعیم اللہ خان صاحب، اب ہم میں نہیں رہے، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ عاشورہ ( 10 محرم الحرام ) بتاریخ 6 جولائی 2025 کی صبح مجھے جناب نعیم اللہ خان صاحب

Read more

برکس کا کردار اور مستقبل

6 جولائی کو سترہویں برکس سربراہی اجلاس کا ریو اعلامیہ جاری ہوا، جس کا موضوع تھا ”گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط بنانا اور مزید جامع اور پائیدار عالمی حکمرانی کو فروغ دینا“ ۔ یہ اجلاس برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ہوا۔ اعلامیے میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ برکس ممالک توسیع شدہ برکس میکنزم کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور سیاست و سلامتی، معیشت و مالیات اور ثقافت و انسانیت کے تین ستونوں پر

Read more

آپریشن سیندور سے تندور تک

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے حسب عادت اس کا الزام پاکستان کے سر تھوپتے ہوئے پاکستان کی سرزمین پر حملے کیے جسے آپریشن سیندور کا نام دیا حال ہی میں آپریشن سیندورکے سو سے زائد ہلاک شدگان کو اعزازات دینے کا سرکاری اعلان ایک ایسا دلچسپ موڑ ہے جو اپنے اندر بے شمار تضادات سموئے ہوئے ہے۔ یہ وہی حکومت ہے جس نے بلا جواز پاکستان کو دہشت گردوں کا

Read more

یورپ میں بسنے والے مسلمانوں کو درپیش چیلنجز

یورپ میں آباد مسلمانوں کی آبادی میں گزشتہ چند دہائیوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ہجرت، تعلیم، روزگار، اور سیاسی پناہ کی تلاش کے باعث ہوا۔ اگرچہ مسلمان یورپ کی ترقی یافتہ معیشتوں اور جمہوری نظاموں سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں، تاہم انہیں کئی طرح کے سماجی، ثقافتی، سیاسی اور مذہبی چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔ 1۔ اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب یورپ میں اسلاموفوبیا ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔ بہت سے مسلمان نسل پرستانہ

Read more

پائیدار مستقبل کی تعمیر: پاکستان کے تعلیمی نظام میں تعلیم برائے پائیدار ترقی کا انضمام

آج دنیا کو کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی، غربت، پانی کی کمی، معاشی عدم مساوات، اور سماجی نا انصافیاں۔ ایسے میں تعلیم کا کردار صرف کتابی علم تک محدود نہیں رہ سکتا۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری تعلیم مستقبل کی نسلوں کو نہ صرف ان مسائل سے آگاہ کرے بلکہ ان کے حل میں موثر کردار ادا کرنے کے قابل بھی بنائے۔ یہی تصور تعلیم برائے پائیدار ترقی (Education for Sustainable Development۔ ESD) کہلاتا

Read more

شکریہ بھارت

آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی نظر میں صرف ایک آپریشن کی حیثیت رکھتا ہو گا مگر بندہ ناچیز کی نظر میں اس کا اثر بہت گھنا اور گہرا ہے، اس ملک کی تاریخ میں بڑے بڑے واقعات پیش آئے توجہ طلب پہلا بڑا واقع 14 اگست 1947 کو اس ملک کا قیام تھا، دوسرا 1965 اور 1971 کی جنگیں تھیں جو ہم نے اپنی بقا کے لئے اپنے دشمن سے لڑیں، 2019 میں دشمن کی ناپاک سازش کو ہم نہ

Read more

کیا عمران خان کو پبلک انٹرسٹ میں ملک پہ مسلط کیا گیا تھا

پبلک انٹرسٹ کی بات کچھ دن پہلے پاک فوج کی ایک ہونہار بچی کیپٹن ایمان درانی نے کالج اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو لیکچر دیتے ہوئے کہی۔ اس نے کہا کہ ”پاکستان فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت سخت ہے، فوج جو کرتی ہے ضروری نہیں کہ سب صحیح کرتی ہو مگر جو بھی کرتی ہے وہ پبلک انٹرسٹ یعنی عوامی مفاد میں کرتی ہے۔“ اس وڈیو کے وائرل ہوتے ہی حسب معمول تحریک انصاف کا سوشل

Read more

رقص میں ہے سارا جہاں

میرے ایک دوست جو پاکستان نیوی میں ہیں۔ مجھے ان کے پاس منوڑہ کراچی جانے کا اتفاق ہوا تو بات رقص پر چل نکلی وہ کہنے لگے سمندر بھی رقص کرتا ہے۔ میں نے پوچھا وہ کیسے؟ تو انہوں کہا آئیں آج آپ کو دکھاتے ہیں۔ اس روز چاند کی چودہویں رات تھی۔ وہ مجھے لے کر لائٹ ہاؤس کے قریب بیٹھ گئے جہاں چاندنی کی روشنی میں چھوٹی چھوٹی لہریں نظر آ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا دیکھیں جوں

Read more

تخلیقی اقلیت کا فکری جائزہ

تصنیف: ڈاکٹر خالد سہیل ترجمہ: نعیم اشرف تبصرہ : محمد آصف رانا دنیا میں ہر دور میں ایسے افراد پیدا ہوتے آئے ہیں جو معمول کی زندگی جینے سے انکار کرتے ہیں۔ وہ ان راستوں پر نہیں چلتے جو سماج، مذہب، ریاست یا روایت ان کے لیے متعین کرتی ہے۔ یہ لوگ وہی کرتے ہیں جو ان کا ضمیر، فہم اور تخیل انہیں کرنے پر مائل کرتا ہے۔ ڈاکٹر خالد سہیل کی کتاب ’تخلیقی اقلیت‘ ان ہی فکری باغیوں کی

Read more

انحصار موت ہے

پرانے زمانے کی بات ہے کہ ایک سپاہی کے دو بیٹے تھے۔ وہ، ہر باپ کی طرح، اپنی عمر بھر کا نچوڑ ایک نصیحت کی صورت میں اپنے بیٹوں کو دیا کرتا تھا ”اے میرے آنکھوں کے نور! کبھی بھی زندگی میں کسی دوسرے پر انحصار نہ کرنا، اور اچھے وقت کے باوجود خود کو برے وقت کے لیے تیار رکھنا، کیونکہ دنیا میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا۔“ وقت گزرتا گیا اور ایک جنگ میں وہی سپاہی

Read more

مقامی مطابقت، قومی ہم آہنگی: نصاب سازی کی نئی جہت

تعلیم، انسان کی شخصیت سازی کا بنیادی ذریعہ ہے اور نصاب اس تعلیمی عمل کا دل و دماغ ہے۔ وقت کے ساتھ دنیا میں علم کی نوعیت، طلب اور طریقۂ ترسیل بدل رہا ہے، اور ان تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ایک قومی، تعلیمی اور اخلاقی ذمہ داری بن چکی ہے۔ بالخصوص جب ہم بات کرتے ہیں پاکستان جیسے ملک کی جو مختلف زبانوں، ثقافتوں اور خطوں پر مشتمل ہے، تو نصاب سازی کے ہر مرحلے پر ہمیں اس

Read more

شہر کراچی

کراچی۔ پاکستان کا معاشی انجن، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر، اور دو کروڑ سے زائد انسانوں کا مسکن۔ آج اپنی زبوں حالی پر ماتم کناں ہے۔ کبھی جسے شہرِ قائد کہا جاتا تھا، آج وہ بدترین انفراسٹرکچرل تباہی کا نمونہ بن چکا ہے۔ کراچی کی سڑکوں کی حالت ایسی ہے کہ شہری اکثر طنزیہ انداز میں کہتے ہیں : ”ہم تو گاڑی نہیں چلاتے، سڑک پر پانی میں کشتی چلاتے ہیں یا گڑھوں سے بچتے ہوئے ناچتے ہیں!“

Read more

تہوار

مہابھارت کوروؤں اور پانڈوؤں کی لڑائی کی رزمیہ داستان ہے۔ یہ دو لاکھ چرنوں (مصرعوں ) اور ایک لاکھ اشلوکوں کے ساتھ دنیا کی طویل ترین نظم ہے۔ اٹھارہ لاکھ لفظوں پر مشتمل مہاربھارت یونانی شاعر ہومر کی اوڈیسی اور ایلیاڈ سے بھی اٹھارہ گنا زیادہ بڑی ہے۔ اس کے اولین مولف لافانی مہا پُرش وید ویاس ہیں جنہوں نے دنیا کی قدیم ترین مذہبی کتب میں شامل ویدوں کی تدوین بھی کی تھی۔ مہابھارت ہندومت کے مرکزی ارکان میں

Read more

اصلاحی تنقید: مسلم لیگی شناخت کا تحفظ یا زوال کا زینہ؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی حیثیت سے، میں نے ہمیشہ اپنی تحریروں اور کالمز میں اپنی جماعت پر تنقید کو ایک ذمہ داری کے طور پر اپنایا ہے۔ یہ تنقید کبھی تنقید برائے تنقید نہیں رہی، بلکہ ہمیشہ اصلاح کے جذبے سے کی گئی۔ یہ وہ سبق ہے جو ہمیں ہماری قیادت، بالخصوص میاں محمد نواز شریف، نے سکھایا کہ حق بات کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کیا جاتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے، آج کچھ لوگ اس

Read more

سوات واقعہ حکومتی ناکامی یا لاپرواہی ۔۔۔ قصوروار کون ؟

سوات میں پیش آنے والا حالیہ سانحہ ایک بار پھر ہمارے اجتماعی طرزِ عمل، حکومتی ناکامی اور عوامی لاپرواہی کا افسوسناک مظہر بن کر سامنے آیا ہے۔ صبح کے وقت جب سوات وادی کے دریا کنارے لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ناشتہ کر رہے تھے، سیلفیاں لے رہے تھے، تب حکومت کی طرف سے دی گئی خطرے کی وارننگز اور دفعہ 144 کی موجودگی کے باوجود کوئی عملی اقدام دکھائی نہیں دیا۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے 26 جون

Read more

حُسینیّت کا عَلَم سدا سَربلند رہے گا

تحریر: مقصود گل ترجمہ: یاسر قاضی محرم الحرام کا مہینہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اسی مہینے ایک قافلہ اپنے پیارے نانا کی سرزمین، مدینۂ منورہ کو چھوڑ کر دَشتِ کرب و بلا کی طرف روانہ ہوا تھا۔ اس مختصر قافلے کے سردار، جگر گوشۂ رسول ﷺ، ابنِ بتُول، جانثارِ حیدر، حضرت امام حسین علیہ السلام تھے، جن کا مقصد صرف اور صرف یہ تھا کہ حق و صداقت کی حفاظت کی جائے اور نانا کی جلائی ہوئی شمعِ دین

Read more

چار مہینے اور منجمد زندگی

ابو جی آپ کو ہم سے دور ہوئے چار مہینے ہو گئے ہیں۔ اب دل بہت اداس ہے۔ آپ کیسے ہیں ابو جان؟ آپ کی نئی زندگی کیسی ہے؟ ہم سب ٹھیک ہیں۔ آپ تو جانتے ہیں نہ ہم کبھی آپ کے بغیر چار دن بھی نہیں رہے تھے اب کیسے جی پائیں گے۔ چار مہینے سے جو ہم گزار رہے ہیں یہ زندگی تو نہیں ہے۔ آپ کے ساتھ گزارا ہوا وقت ساری زندگی کا حاصل ہے ان یادوں

Read more

ادب اور ادیبوں سے جڑے طنزیہ و مزاحیہ قصے

عطاء الحق قاسمی جی کہتے ہیں کہ ایک صاحب میرے پاس اپنی کتاب کا نیا ایڈیشن لائے اور بولے ”لیں جی قاسمی صاحب! میری کتاب کا دوسرا ایڈیشن بھی آ گیا ہے، قاسمی صاحب نے کتاب لیتے ہوئے رسان سے کہا ”پہلا کہاں گیا؟ کہتے ہیں کہ اس پر وہ صاحب جانے کیوں ناراض ہو گئے اور دوبارہ کبھی ان کے پاس نہیں آئے۔ فیصل آباد میں ایک شاعری کی کتاب کی تقریب پذیرائی ہوئی تو سٹیج سیکرٹری نے صاحب

Read more

تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے میں نگرانی کرنے والی تنظیموں کا کردار

اسلام آباد۔ جیسے جیسے دنیا میں کئی علاقوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، خاص طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان، آزاد نگرانی کرنے والی تنظیموں کا کردار تنازعات کو مزید بھڑکنے سے روکنے میں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ علاقائی ماہرین اور سفارت کاروں نے جمعرات، 19 جون کو کہا کہ ان تنظیموں کی موجودگی عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ آزاد تنظیمیں، جن میں این جی اوز، تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی مبصر ادارے شامل

Read more

دبنگ وزیر اعلیٰ۔ علی امین خان گنڈاپور

خیبرپختونخوا کی سیاست میں اگر کسی شخصیت نے دبنگ انداز، جرات مندانہ فیصلوں اور بے مثال قیادت سے اپنی پہچان بنائی ہے تو وہ کوئی اور نہیں، علی امین خان گنڈاپور ہیں۔ موجودہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نہ صرف عمران خان کے قابل اعتماد سپاہی ہیں بلکہ وہ تحریک انصاف کے نظریاتی قافلے کے وہ علمبردار ہیں جو ہر طوفان کے آگے چٹان بن کر کھڑے نظر آتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کو مائنس کرنا اب مشکل نہیں بلکہ ناممکن بن

Read more

غریب سیاح : ملبوں میں دب گئے کبھی پانی میں بہہ گئے

خیبر پختونخوا میں سوات جیسی خوبصورت اور دلفریب وادی بھی موجود ہے۔ جس کو خوبصورتی اور رعنائی کی وجہ سے اسے ایشیاء کا سوئٹزر لینڈ بھی کہا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے سیاحوں کی یہ جنت جہنم میں تبدیل ہو گئی ہے۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں پر اقوامِ عالم نے ہنگامی پالیسیاں بنا لی ہیں۔ جدید ترین سیٹلائٹ سسٹمز اور ایمرجنسی الرٹس سے عوام کو گھنٹوں پہلے خبردار کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں نہ

Read more

تنہا۔ سابق مشرقی پاکستان پر لکھا گیا اثر انگیز ناول۔ قسط نمبر 15

چلتے چلتے وہ رک گیا۔ جھک کر نگاہ اس نے اپنے پاؤں پر ڈالی۔ آج یہ کچھ زیادہ ہی گندے ہور ہے تھے۔ پیچھے خالی دھان کے پانی سے بھرے کھیتوں سے جو گزر آیا تھا۔ باڑی (مکان) اب قریب ہی تھی۔ بائیں ہاتھ میں پکڑی جوتے کی جوڑی دیکھ کر اس کا خوشگوار موڈ ایک ہی دم خراب ہو گیا۔ جُو کے کنارے بیٹھ کروہ غصے سے خود سے بولا: اتنے سالوں کا ہو گیا تو ڈھنگ کا جوتا

Read more

سمندر، جزیرے اور جدائیاں

پچاس کی دہائی میں سمندر کے ذریعے پاکستان سے برطانیہ جانے کا سفر شروع ہو گیا تھا بلکہ اس سے بھی قبل برصغیر پاک و ہند کے افراد بحری جہازوں میں ملازم ہو کر برطانیہ پہنچتے۔ ان میں سے کچھ واپس لوٹ آتے اور کچھ وہیں آباد ہو جاتے تھے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد برطانیہ کو اپنے ملک کی تعمیر نو کے لیے سستی افرادی قوت کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس نے اپنی نو آبادیوں سے رابطہ کیا۔

Read more

زندگی ایک ریل گاڑی ہے

ریل گاڑی اپنی پٹڑی پر مسلسل سفر جاری رکھتی ہے۔ راستے میں مختلف اسٹیشنز آتے ہیں۔ وہاں رکتی ہے، کچھ مسافر اپنے مطلوبہ اسٹیشن پر اتر جاتے ہیں، کچھ ٹرین پر چڑھتے ہیں اور اپنے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔ یہی مثال زندگی کی ہے۔ زندگی ایک ٹرین ہے جو مسلسل اپنے سفر پر گامزن ہے۔ اس زندگی میں مختلف مراحل میں ہم سفر بننے والے کردار مسافر ہیں جو مطلوبہ وقت اور حالات میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں پھر

Read more

ایران، اسرائیل جنگ اور ایک نمبر

پان کے کیبن پہ فیصی نے ماچس کی تیلی کو جلا کر اپنے پنج تنی ہاتھ سے شعلے کو قابو کیا تاکہ میں سگریٹ سلگا سکوں۔ اب دونوں بھرپور کش بھر رہے تھے۔ کش بھرتے ہوئے میں نے کہا یار دیکھو! کیا بات ہے ایران نے اسرائیل پہ حملہ کر دیا۔ وہیں موجود اک صاحب نے ہماری بات سنتے ہی کہا اماں چھوڑو ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ میں نے سگریٹ کے کش کو ذرا طویل کیا۔ اور کہا بھائی

Read more

میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں

کچھ عرصہ پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر یہ فقرہ ایک میم بن کر زبان زد عام رہا۔ اگر اس فقرے کو سنجیدگی سے بھانپا جائے تو یہ اپنے اندر بہت گہرے اور عملی مطالب چھپائے ہوئے ہے۔ عام فہم ہے کہ انسان جتنا خود کے ساتھ صدقِ دل سے خود ہو سکتا ہے، اتنا کوئی دوسرا کسی صورت نہیں ہو سکتا۔ اس بات سے کوئی بھی اختلاف نہیں کر سکتا مگر خود کے لئے خود کی اس اہمیت

Read more

غزہ اور مغربی ذرائع ابلاغ کا مجرمانہ کردار

دنیا کی جدید تاریخ میں شاید ہی کوئی ایسا خطہ ہو جس نے اتنی دیر تک مسلسل ظلم و ستم، تباہی و بربادی اور انسانی حقوق کی پامالی دیکھی ہو جتنی کہ غزہ کی پٹی نے۔ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ اسکولوں، اسپتالوں، پناہ گاہوں اور بازاروں پر گولہ باری، عورتوں اور بچوں کا قتل عام، پانی، بجلی اور دواؤں کی بندش جیسے جرائم کسی بھی انسانی معاشرے کو جھنجھوڑ دینے کے لیے

Read more

موت اور قیامت کے عمومی تصورات

اپنے گزشتہ مضمون میں ہم نے زندگی اور حیات ابدی پر طبع آزمائی کی مقدور بھر کوشش کی تھی۔ قارئین اور دوست احباب نے اس بارے بہت اچھا فیڈ بیک یا رائے سے بھی نوازا جو کہ ایک خاص یا علمی محبت کی علامت ہے۔ اپنی اس خاص محبت کی وجہ سے ہمارے بہت سے قارئین اور احباب نے ناچیز کو ایک عالم یا دانشور ٹائپ کی کوئی چیز سمجھنا شروع کر دیا ہے۔ ہماری تمام احباب سے دست بستہ

Read more

سنہرا پاکستان: 1960 سے 1975 کا خواب نما دور

پاکستان کی تاریخ میں 1960 سے 1975 کا دور ایک ایسا سنہرا باب ہے جو آج بھی بزرگوں کی باتوں، پرانی فلموں، ریڈیو کی گونجتی آوازوں اور پرانی تصویروں میں زندہ ہے۔ یہ وہ وقت تھا جب ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا تھا، جب ثقافت، فن اور معاشرتی رشتے اپنی بہترین صورت میں موجود تھے۔ پاکستان نہ صرف ایک ابھرتی ہوئی معیشت تھا بلکہ ایک زندہ دل قوم کا آئینہ بھی۔ اس دور میں صدر ایوب خان کے پانچ

Read more

پَن گَھٹ

موسمِ سرما کا عُروج ہے۔ افراد ٹوپیوں، جیکٹوں اور چادروں کے ذریعے سے سردی کے تابڑ توڑ حملوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سورج نے نورانی شعاعوں کو کِرنوں کی صورت میں بکھیرنا شروع کر دیا۔ شفق کی روشنی ایک خوبصورت باغیچہ پر پڑی؛ وہ باغیچہ جہاں خوبصورت پودے، یاسمن و گلِ لالۂ و گلاب و نسترن کے پھولوں کے ساتھ قصیر، متوسط اور طویل اَشجار کا خطِ اُستوا سیّاحوں کو راحتِ قلب پہنچانے کا سبب ہے۔ باغیچہ

Read more

ڈاکٹر خان اور ہماری محسن کشی

ڈاکٹر عبد القدیر کی وفات 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی۔ 4 روزہ پاک بھارت جنگ اور 28 مئی 2025 ء کو ان کی قبر پر پھول نچھاور کرنے والوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ حاصل کرنے والوں نے ”یوم تکبیر“ پر ڈاکٹر عبد القدیر خان کو نظر انداز کیا ماضی میں ان سے اس، کامیاب ایٹمی پروگرام کا کریڈٹ بھی لینے کی کوشش کی گئی جس کی بنیاد پر آج ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 46 : شکستہ خواب

”کس کا آہ و نالہ ہے؟ کس کا افسوس؟ کس کے جھگڑے ہیں؟ کس کی شکایتیں ہیں؟ کس کے فضول زخم ہیں؟ کس کی دھندلی آنکھیں ہیں؟ ان کے جو دیر تک شراب میں بیٹھے رہتے ہیں، جو ملے جلے مشروب کے پیچھے لگے رہتے ہیں۔ جب شراب سُرخ ہو، جب پیالے میں چمکے اور آسانی سے اُترے، تو اُسے نہ دیکھ۔ آخر میں وہ سانپ کی طرح کاٹتی ہے اور اَفعی کی طرح ڈنک مارتی ہے۔ تیری آنکھیں عجیب

Read more

سبق جو وقت سکھا گیا

وقت کبھی نہیں رکتا، یہ ایک حقیقت ہے لیکن اس سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ وقت انسان کے اندر بہت کچھ بدل دیتا ہے۔ وقت انسان کو وہ سبق سکھا دیتا ہے جو نہ تو کسی کتاب میں ملتے ہیں نہ کسی استاد کی زبان سے ادا ہوتے ہیں، لیکن ہماری روح میں کہیں ہمیشہ کے لیے نقش ہو جاتے ہیں۔ وقت کا انسان کی شخصیت پر بھی بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ وقت ہماری سوچ کو بدل دیتا

Read more

بکری ذبح کے لیے تیار ہے

*سیلاب صرف پانی نہیں بہاتا*۔ وہ اپنے ساتھ کچھ ضمیر، کچھ مستقبل، اور کئی بے نام ہستیوں کو بھی بہا لے جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا موقع بن جاتا ہے جہاں کچھ لوگوں کی چاندی ہو جاتی ہے، حکومتیں عالمی امداد کے لیے کشکول اٹھا لیتی ہیں، اور سیاسی گروہ چوراہوں پر گدائی میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ مگر ان سب کے بیچ، کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی جیبیں خالی سہی، مگر دل انسانیت کے درد سے لبریز

Read more

پاکستان پریس کلب برمنگھم (رجسٹرڈ) کی تنظیم نو اور میٹ دی پریس

پاکستان پریس کلب برمنگھم (رجسٹرڈ) کا ایک اجلاس گزشتہ دنوں منعقد ہوا جس میں پرانے اور نئے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور باہمی اتفاق رائے سے سال 2025۔ 2026 کے لئے پریس کلب کی تنظیم نو کی گئی۔ پاکستان پریس کلب برمنگھم 2021 سے رجسٹرڈ ہے اور برطانیہ میں آباد پاکستانی صحافیوں کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد پاکستان اور پاکستانی صحافت کا مثبت چہرہ متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ سنجیدہ صحافیوں کو ایک

Read more

مفلس رہنما اور غریب اقوام کے لیے نوبل ایوارڈز

یہ نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ خود نوبل انعام کی ساکھ کے لیے بھی انتہائی شرم کی بات ہے کہ پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ جیسے ’رہنما‘ کو امن کے نوبل پیس ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی۔ کیا یہ ایک جملہ ہماری اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کا ثبوت نہیں؟ دراصل، یہ اس قوم کی اخلاقی پستی کو ظاہر کرتا ہے جو دعویٰ کرتی ہے کہ اس کی اقدار مذہب اور مشرقی شائستگی سے جنم لیتی ہیں۔ آخر

Read more