ایرانی شہزادیوں کی حرم میں نایاب تاریخی تصاویر
یہ تصویر عصمت الدولہ کی 1905ء میں وفات کے بعد لی گئی تھی۔ تب ملیریا لا علاج بیماری تھی اور اس شہزادی کی موت بھی اسی بیماری کی وجہ سے ہوئی تھی۔

آخری قطار میں دائیں جانب جہاں سوز مرزا کھڑے ہیں، درمیان میں یاد اللہمرزا اور بائیں جانب جہانگیر مرزا ہیں۔ دوسری قطار میں بائیں جانب بلقیس خانم ہیں (اہلیہ احمد مرزا معین الدولہ)، مہر ارفع (اہلیہ احمد خان سرتیپ)، خانم تاج الدولہ(اہلیہ ناصرالدین شاہ)، جہاں بانو خانم (اہلیہ شاہ شیر سوار) اور سب سے آگے جہان سلطان خانم ہیں، جو شمس الشعراء کی اہلیہ تھیں۔

اس تصویر میں عصمت الدولہ کی بیٹی عصمت الملوک کو اپنے خاوند مرزا حسن مستوفی الممالک کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

بشکریہ ڈوئچے ویلے
Jan 13, 2019
Facebook Comments HS

