کالم۔

جنسی ہراسانی اور ہتک عزت

mahnaz rahman

میں اکثر سوچتی ہوں کہ جنسی ہراسانی کو ثابت کرنا کتنا مشکل کام ہے کیونکہ ہر ایک کا اس کے بارے میں اپنا نقطہ نظر ہے۔ فوزیہ سعید کی جتنی بھی تعریف کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے اس بارے میں اتنا ٹھوس کام کیا، یہاں تک کہ سول سوسائٹی کی مدد سے 2010 میں کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی سے تحفظ کا قانون بھی بنوانے میں کامیاب ہو گئیں۔ ان کا ادارہ آج بھی اس قانون کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہا ہے۔ لیکن قانون کے ساتھ ساتھ سماجی رویوں اور لوگوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں خواندگی کی شرح کو دیکھتے ہوئے یہ کام آسان نہیں ہے۔ سب سے پہلے تو تعلیم عام کیجئیے۔ یہ ساری باتیں مجھے علی ظفر کے ہتک عزت کے مقدمے میں میشا شفیع پر عاید ہونے والے جرمانے کی خبر پڑھ کر یاد آئیں۔

ہوا یوں کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے ان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا جس کا فیصلہ انسانی حقوق اور عورتوں کے حقوق کا دفاع کرنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی ہم نے دیکھا تھا کہ ادھر کسی خاتون نے جنسی ہراسانی کی شکایت کی، ادھر ان صاحب نے ہتک عزت کا دعوٰی کر دیا۔ لیکن وہ لوگ اتنے مشہور نہیں تھے، اس لئے لوگوں نے زیادہ توجہ نہیں دی مگر اب معاملہ سیلیبریٹیز کا ہے۔ اتنے مشہور اور مقبول لوگ جب کسی پر الزام لگاتے ہیں یا ان پر کوئی الزام لگتا ہے تو ظاہر ہے دونوں کے مداحین بھی جذباتی طور پر ملوث ہو جاتے ہیں۔ عالمی سطح پر مختلف ہائی پروفائل مرد جنسی ہراسانی کے مقدموں میں معافی مانگ چکے ہیں۔ جن میں بل کوسبی، ہاروے ونسٹن وغیرہ شامل ہیں۔ می ٹو کی مہم کے دوران بہت سی مشہور خواتین نے بتایا کہ وہ بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنی تھیں۔ پاکستان میں عورتوں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف بننے والے قانون کے دیباچے میں بتایا گیا ہے کہ اس قانون سے پہلے جنسی طور پر ہراساں کرنے کو جرم نہیں بلکہ ایک سماجی برائی کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ اور اس پر عورتوں کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا تھا۔

اس قانون کا ضابطۂ اخلاق بتاتا ہے کہ پاکستان کی لیبر فورس کا حصہ بننے کی خواہشمند خواتین کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کام کی جگہوں پر جنسی طور پر ہراساں کیا جانا ہے۔ اس لئے کام کی جگہوں یا اداروں کے ماحول کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ پاکستان کے آئین میں صنفی امتیاز کے خلاف کئی شقیں موجود ہیں۔ ہم عالمی ادارۂ محنت کے کئی معاہدوں اور عورتوں کے خلاف ہر طرح کے امتیاز کے خاتمے کے کنونشن پر دستخط کر چکے ہیں۔ میشا شفیع کے کیس کے حوالے سے اب قانونی ماہرین کو اس بات پر غور کرنا ہو گا کہ اس قانون کا سہارا لینے والی خواتین کو ہتک عزت کے مقدمے سے کیسے بچایا جائے۔ یوں تو جب بھی کوئی خاتون اپنے لئے انصاف مانگنے جائے گی تو ملزم کہے گا کہ اس نے میری شہرت کو داغدار کیا ہے اور الٹا، اس خاتون پر ہی جرمانہ ہو جائے گا تو پھر ہراسانی سے تحفظ کے قانون کی کیا اہمیت رہ جائے گی۔ آپ اس ڈر سے اس قانون سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے کہ کہیں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر نہ کرنے دیا جائے۔ چیٹ جی پی ٹی کے مطابق: جب خواتین جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں تو اکثر ایسا ہوتا ہے۔ خصوصاً پاکستان جیسے معاشروں میں کہ ملزم ان کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمات دائر کر دیتا ہے۔ قانونی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکنان اور عدالتیں اس مسئلے پر واضح رائے رکھتی ہیں۔ ذیل میں اس کی سادہ وضاحت پیش ہے :

1۔ ہتکِ عزت کے مقدمات اکثر دباؤ ڈالنے کا ہتھیار ہوتے ہیں

قانونی ماہرین کے مطابق ایسے مقدمات کا مقصد ہوتا ہے :
متاثرہ خاتون کو ڈرانا
اسے خاموش کرنا
قانونی عمل کو طویل اور پیچیدہ بنانا
اسے بعض اوقات ”قانونی ہراسانی“ بھی کہا جاتا ہے۔

2۔ سچائی اور مفادِ عامہ مضبوط دفاع ہیں

پاکستان میں ہتکِ عزت کے قانون کے تحت خاتون اپنا دفاع کر سکتی ہے اگر:
اس کا بیان سچ پر مبنی ہو، یا
اس نے نیک نیتی اور مفادِ عامہ میں بات کی ہو
عدالتیں اس بات کو دیکھتی ہیں کہ:

کیا شکایت مناسب فورم پر کی گئی (مثلاً Protection against Harassment of Women at the Workplace Act، 2010 کے تحت)

کیا کوئی شواہد یا گواہ موجود ہیں

3۔ شکایت درج کرانا قانونی حق ہے، ہتکِ عزت نہیں

ماہرین کے مطابق:
قانون کے مطابق شکایت کرنا ایک بنیادی حق ہے
صرف الزام لگانا خود بخود ہتکِ عزت نہیں بنتا

Supreme Court of Pakistan بھی اس بات پر زور دے چکی ہے کہ انصاف تک رسائی کو خوف کی وجہ سے روکا نہیں جا سکتا۔

4۔ ہتکِ عزت میں ثبوت کی ذمہ داری مدعی پر ہوتی ہے

ہتکِ عزت کے مقدمے میں :
مدعی (یعنی ملزم) کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ:
اس کی شہرت کو نقصان پہنچا
الزام جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی تھا
یہ ثابت کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، خاص طور پر اگر خاتون نے قانونی طریقہ کار اپنایا ہو۔

5۔ جھوٹا مقدمہ خود مدعی کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے

قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ:
ایسا مقدمہ متاثرہ کو ڈرانے کی کوشش سمجھا جا سکتا ہے
اس سے خاتون کا کیس مضبوط ہو سکتا ہے
عدالت اسے قانون کے غلط استعمال کے طور پر دیکھ سکتی ہے

6۔ خواتین کے لیے عملی مشورے

ماہرین درج ذیل مشورے دیتے ہیں :
تمام شواہد محفوظ رکھیں
(میسجز، ای میلز، گواہ، واقعات کی تفصیل)
پہلے باقاعدہ فورمز استعمال کریں
(دفتر کی کمیٹیاں، محتسب وغیرہ)
ابتدائی مرحلے پر وکیل سے مشورہ کریں
عوامی بیانات میں احتیاط کریں
(صرف تصدیق شدہ حقائق بیان کریں )
مدد حاصل کریں
جیسے Aurat Foundation اور Digital Rights Foundation

7۔ طاقت کے عدم توازن کو تسلیم کیا جا رہا ہے

جدید قانونی سوچ یہ مانتی ہے کہ:
جنسی ہراسانی کے کیسز میں براہِ راست ثبوت کم ہوتے ہیں
طاقت کا فرق (جیسے باس اور ملازم) اہم کردار ادا کرتا ہے
نیک نیتی سے بات کرنے والی خواتین کو سزا نہیں ملنی چاہیے

خلاصہ

👉 ہتکِ عزت کے قوانین کو خواتین کی آواز دبانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
👉 اگر شکایت نیک نیتی اور قانونی طریقے سے کی جائے تو قانون خواتین کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مہناز رحمان

مہناز رحمان کے جولائی 2025 سے پہلے کے مضامین اس لنک پر دستیاب ہیں https://www.humsub.com.pk/author/mahnaz-rahman/
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments

Related Articles

Back to top button
✕
HumSub

FREE
VIEW