آخری سیلفی جو نوجوان لڑکی کا قتل کیس حل کرنے میں مددگار ثابت ہوئی


بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے علاقے سسکیشوین میں 2015 میں کچرے کے ایک ڈھیر سے برٹنی گارگول نامی 18 سالہ لڑکی کی لاش ملی تھی، پولیس کو قتل کا سراغ نہیں مل رہا تھا لیکن تفتیشی افسران نے قاتل کی گرفتاری کے لیے سائنسی پہلوؤں سے جائزہ لینا شروع کیا اور بالاخر ایک سیلفی کی مدد سے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ برٹنی کی قاتل کوئی اور نہیں اس کی انتہائی قریبی سہیلی چینے روز انتونی نکلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کےقریب سے گلے میں پہننے کی چین (ہار) ملی تھی۔ اس کے علاوہ کوئی شواہد نہیں ملے۔ دوران تفتیش پولیس نے چینے اور برٹنی کی ایک سیلفی کو غور سے دیکھا تو انہیں سمجھ آیا کہ جو چین انہیں جائے وقوعہ سے ملی تھی وہ کسی اور کی نہیں بلکہ چینے کی ہے۔

دوران تفتیش جب چینے سے اس نیکلیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے سب کچھ بتادیا۔ ملزمہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جب کہ اس کے خلاف فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).