ریت کے قلعے میں رہنے والا بادشاہ


مارچو میزائل موٹالیا

MAURO PIMENTEL/AFP/Getty Images
آپ سوال کر سکتے ہیں کہ بھلا ریت سے بنے قلعے میں کوئی کیسے رہ سکتا ہے۔ لیکن برازیل کے مارچو میزائل موٹالیا گزشتہ 22 برس سے ریت سے بنے قلعے میں رہتے ہیں۔

مارچو میزائل موٹالیا برازیل کے مہنگے علاقے ریو ڈی جنیریو میں سمندر کے نزدیک رہتے ہیں۔ وہ سر پر تاج بھی پہنتے ہیں اس لیے انہیں پہچاننا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔

مارچو میزائل موٹالیا

MAURO PIMENTEL/AFP/Getty Images

مارچو اکثر اپنے قلعے کے سامنے رکھے تخت یعنی اپنی کرسی پر بیٹھے مل جاتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں باد شاہوں کی طرح ایک ڈنڈا بھی ہوتا ہے۔

وہ خود کو کنگ مارچو کہلانا پسند کرتے ہیں۔ مارچو ایک فنکار ہیں اور اپنا قلعہ انہوں نے خود ہی بنایا ہے۔

مارچو میزائل موٹالیا

MAURO PIMENTEL/AFP/Getty Images
مارچو میزائل موٹالیا

مارچو کے پاس نوکر چاکر تو نہیں ہیں اس لیے اپنے قلعے کے ضروری کام وہ خود ہی کرتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’اگر میرا قلعہ ٹوٹ جائے تو مجھے فکر نہیں ہوتی ہے۔ میں سمندر کے ساحل پر کہیں اور چلا جاتا ہوں اور اپنا نیا قلعہ بنا لیتا ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیے

کرفیو نے فنکار بنا دیا

بھولی ہوئی ہوں داستاں

مارچو میزائل موٹالیا

MAURO PIMENTEL/AFP/Getty Images

مارچو کہتے ہیں کہ ’بار بار اپنا گھر خود اپنے ہاتھ سے بنانے والی زندگی مجھے پسند ہے کیوں کہ اس طرح میں کسی بھی چیز کے ساتھ لگاؤ سے آزاد رہ سکتا ہوں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’لوگ اکثر کہتے ہیں کہ یہ میرا ہے یا وہ میرا ہے، لیکن میں ان تمام جذبات سے آزاد ہوں۔‘

مارچو میزائل موٹالیا

MAURO PIMENTEL/AFP/Getty Images

مارچو کا قلعہ باہر سے عالی شان دکھتا ہے۔ لیکن اصل میں ایسا نہیں ہے۔ قلعے میں مارچو کی ضرورت کی تھوڑی بہت چیزیں ہی موجود ہیں۔

مارچو کی ضرورتیں ہی کم ہیں اس لیے ان کے لیے یہ سامان کافی ہے۔

مارچو میزائل موٹالیا

MAURO PIMENTEL/AFP/Getty Images
مارچو میزائل موٹالیا

وہ بتاتے ہیں کہ ’کبھی کبھی قدرت میرے کام میں دخل اندازی کرتی ہے اور بہت زیادہ بارش ہو جاتی ہے۔ ایسے میں میرا قلعہ ہہ جاتا ہے۔‘

جب سخت گرمی پڑتی ہے تب بھی ریت کے قلعے میں سونا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان دنوں وہ کسی دوست کے گھر سونے چلے جاتے ہیں۔

مارچو میزائل موٹالیا

MAURO PIMENTEL/AFP/Getty Images

مارچو کہتے ہیں کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اس طرح توازن بنا رہتا ہے۔ میں نے اپنے لیے ایک خاص طرح کی زندگی کا انتخاب کیا ہے، ریت میں فنکاری کرنے والی زندگی۔‘

مارچو میزائل موٹالیا کا قلعہ دیکھنے آنے والے جو رقم دے جاتے ہیں ان کا گزارا اسی سے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ کتابوں کی ایک دکان بھی چلاتے ہیں۔

مارچو میزائل موٹالیا

MAURO PIMENTEL/AFP/Getty Images
مارچو میزائل موٹالیا
MAURO PIMENTEL/AFP/Getty Images
مارچو میزائل موٹالیا
MAURO PIMENTEL/AFP/Getty Images
Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp