لڑکی کے ساتھ بات کرنے پر 2000 روپے جرمانہ؛ اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج


مختلف اداروں میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ طرح طرح کے حربے اپناتی ہے جن میں ایک جرمانہ بھی شامل ہے لیکن پاکستان کے ایک کالج میں طالبعلم کو ایسی وجہ سے جرمانہ کردیا گیا جس پرآج تک کسی کو نہ ہوا تھا۔

سوشل میڈیاپر وائرل ہونیوالی جرمانے کی سلپ کے مطابق ’اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج  نے طالبعلم کو 2000روپے جرمانہ کردیا، وہ کلاس روم سے باہر لڑکی کیساتھ پڑھائی اور گپ شپ لگا رہا تھا‘۔

اس سلپ کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کا موقف تھا کہ لڑکیوں کیساتھ صرف گپ شپ پر جرمانہ کسی حدتک سمجھ میں آتا ہے لیکن مخالف جنس کیساتھ پڑھائی کرنے پر جرمانہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).