متحدہ عرب امارات ۔ سونے کی ڈیمانڈ بیس سال میں کم ترین سطح پر


ورلڈ گولڈ کونسل نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارت میں سونے کے زیورات کی مانگ میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ پچھلے سال آنے والی کمی بیس سال میں نوٹ کی جانے والی سب سے بڑی کمی ہے ۔ یہ چوتھا مسلسل سال ہے جب امارات میں سونے کے زیورات میں کمی کا رجحان نوٹ کیا جا رہا ہے۔

کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت کی معیشت متاثر ہوئی ہیں۔ دونوں ملکوں میں زیورات کی خریدارے کے رجحان میں کمی آ رہی ہے۔ کویت اور ایران دو واحد خلیجی ممالک ہیں جہاں سونے اور زیورات کی مانگ میں پچھلے سال اضافہ ہوا۔ سعودی عرب میں پچھلے سال آٹھ فیصد کم سونا خریدا گیا۔ ایران نے پچھلے سال پینتالیس ٹن سونا خریدا ۔ اب ایران اور سعودی عرب سونے کی خریداری میں برابر کے گاہک بن چکے ہیں ۔

Facebook Comments HS