عمران خان کی تیسری شادی؛ مفتی سعید سوالات کے جواب شعر سے دیتے ہیں


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کے مبینہ نکاح خواں مفتی سعید خاموشی توڑنے کو تیار نہیں۔

جب ان سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے نہ شادی کی تصدیق کی اور نہ تردید کی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ نکاح کو پوشیدہ رکھنے یا ظاہر کرنے سے متعلق اسلامی احکامات کیا ہیں؟ تو مفتی سعید نے جواب ایک شعر میں دیا:

بڑی باریک ہیں واعظ کی چالیں

لرز جاتا ہے آواز اذاں سے

یہ وہی مفتی سعید ہیں جنہوں نے عمران خان کی ریحام خان سے شادی پر نکاح پڑھایا تھا مگر تب بھی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

اس سے قبل عمران خان سے بھی اس حوالے سے سوال ایک جلسے کے بعد کیا گیا تھا تاہم وہ بھی خاموش رہے اور گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے شروع میں اس کی تردید کی جاتی رہی تاہم بعد میں تحریک انصاف کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق عمران خان نے بشری مانیکا کو شادی کا پیغام بھجوایا جس پر انہوں نے خاندان سے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے اور اگر بشری مانیکا نے حامی بھری تو عمران خان خود شادی کا اعلان کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).