انسٹاگرام پہ ایک دن میں مشہور ہو جانے کا ریکارڈ؛ پریا پرکاش کس پوزیشن پر ہیں؟
ڈی این اے انڈیا کے مطابق پریا پرکاش دنیا کی تیسری شخصیت بن گئیں، جن کے ایک دن میں انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد فالوؤرز بنے، اس سے قبل امریکی ماڈل کایلی جینر اور پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ہی وہ واحد شخصیات تھیں جب کہ ایک دن میں انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد فالوؤرز بنے۔
اس فہرست میں کایلی جینر اب تک سب سے اوپر ہیں، جن کے ایک دن میں 8 لاکھ 50 ہزار فالوؤرز بنے تھے، جب کہ دوسرے نمبر پر کرسٹیانو رونالڈو ہیں، جن کہ ایک دن میں 6 لاکھ 50 ہزار فالوؤرز بنے تھے۔
پریا پرکاش وریئر کے ایک دن میں 6 لاکھ 30 ہزار فالوؤرز بنے۔
Facebook Comments HS


