ماہرہ خان نے پہلی بار چوری کرنے کا اعتراف کر لیا


پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو کون نہیں جانتا،ہر کوئی ان کی جاندار اداکاری اور کام کرنے کے انداز کو سراہتا نظر آتا ہے۔

ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کے ساتھ چٹ چیٹ کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل سے چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دوران انٹرویو میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ نے آج تک سب سے چھوٹی حرکت کیا کی ہے، کبھی آپ نے صابن چرایا ہو یا پھر تکیہ چوری کیا ہو؟

تو جواب میں ماہرہ خان نے کہا آج میں سچ میں ایک چیز کا اعتراف کرنا چاہتی ہوں کہ ایک ہوٹل سے میں نے ایک تکیہ چرایا تھا مگر پھر بعد میں ہوٹل والوں کو فون کر کے بتا دیا کہ میں نے چوری کر لی ہے اور اب میں ان کا تکیہ واپس کر دوں گی۔

بشکریہ؛ دنیا نیوز

Facebook Comments HS