خراج عقیدت… محترمہ عاصمہ جہانگیر


لگاؤ قدغن بٹھاؤ پہرے

میں روشنی کی سفیر بن کر دیار ظلمت کے ہر سپاہی کو مات دوں گی

لگاؤ فتوے …..

میں رسم دنیا سے ماورآ ہوں

کہ میرا منشور میرا مذہب تو لفظ "انسان” سے جڑا ہے..

میں بیڑیوں کا لباس پہنے، برہنہ پا، رقص بسمل بھی جانتی ہوں…

ادھر تو دیکھو..

میری فقط ایک ہی صدا پر

یہ قصر شاہی لرز رہے ہیں

انہیں یہ ڈر ہے کہ

حجری ذہنوں، جمی زبانوں کو کوئی اذن سخن نہ دے دے

قسم خدا کی….

افق سے جب تک نہ نور ابھرے

میں تیرگی کی ہر ایک سرحد پہ روشنی کی دلیل بن کر ڈٹی رہوں گی…

ڈٹی رہوں گی….

Facebook Comments HS