میوزک کے فروغ کے لئے حکومتی سرپرستی بہت ضروری ہے: علی ظفر


\"aliپاپ گلوکاراوراداکار علی ظفرنے کہاہے کہ کلاسیکی موسیقی کے اساتذہ کی قدرکرنی چاہیے ،میوزک فیسٹیول میں شرکت کرکے بہت اچھالگا،قومی کرکٹ کو سیاست سے نکل کرایک ٹیم بنناچاہیے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہورمیوزک میٹ 2016 میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انکاکہناتھاکہ میں حکومت کاشکرگزارہوں جس نے لاہورمیوزک میٹ کوسپورٹ کیا۔آرٹ اورمیوزک کے فروغ کے لئے حکومتی سرپرستی بہت ضروری ہے۔ایک سوال کے جواب میں علی ظفرکاکہناتھاکہ کلاسیکی موسیقی کے اساتذہ کوسنبھالناچاہیے ،ان کی قدرکرنی چاہیے کیونکہ وہ موسیقی کے فروغ کیلئے بہتر خدمات پیش کرسکتے ہیں اوروہ نئے آنے والے فنکاروں کو آگے لاسکتے ہیں۔ماضی میں کلاسیکی موسیقی کے فرو غ کیلئے کانفرنسیں ہوتی تھیں جن کی بدولت اس فن کوترقی ملی تاہم آج بھی ان کانفرنسوں کی شدید ضرورت ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments