فلوریڈا میں سکول پر فائرنگ کے ملزم نے وجہ بتا دی
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گزشتہ دنوں نکولس کروز نے سکول میں فائرنگ کرکے 17بچوں کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس نے جب اسے گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے اپنے اس گھناؤنے جرم کی وجہ بتا دی.
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 19سالہ نکولس کروز نامی اس ملزم نے کہا کہ ’’مجھے شیطانی آوازیں آتی تھیں اور یہ کام کرنے کو کہتی تھیں، ان کے کہنے پر ہی میں نے سکول میں جا کر فائرنگ کی۔‘‘
کیس کی تفتیش کرنے والی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ ’’ملزم آٹزم اور ڈپریشن سمیت کئی دیگر بڑی نفسیاتی بیماریوں کا شکار تھا۔ 2010ء سے اب تک اس کے گھر میں پولیس نے 39بار فون کالز کیں۔ یہ تمام کالز اس ملزم کے ذہنی معذور ہونے اور اس کے بچوں اور بڑوں کے استحصال کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پیدا کرنے پر کی گئیں۔‘‘
Facebook Comments HS


