تھائی لینڈ نوجوان خواتین کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب کیسے دیتا ہے؟


 ایشیائی ممالک میں تھائی لینڈ معمر افراد کا ملک بنتا جا رہا ہے، جہاں بچوں کی شرح پیدائش بہت کم رہ گئی ہے۔ 1960ء اوسطاً ایک تھائی عورت6 بچوں کو جنم دیتی تھی اور اب یہ شرح اوسطا 1.5 پر آ گئی ہے۔

بنکاک کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ اس اوسط کو بڑھانے کے لیے شہریوں میں فولیک ایسڈ اور آئرن گولیاں تقسیم کی گئی ہیں۔

ان گولیوں کے ساتھ ساتھ ان کے استعمال کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس اقدام کا مقصد تھائی خواتین کو زیادہ بچے جنم دینے کی طرف راغب کرنا ہے۔

Facebook Comments HS