ساتھی لڑکے لڑکیاں کالج میں بھنوؤں کا مذاق اڑاتے تھے؛ آج دس صوفیہ کے دس لاکھ فالوور ہیں


سلیقے سے سنواری گئی باریک بھنویں حسین و جمیل اداکارواﺅں اور ماڈلز کی خوبصورتی کا جزو لازم سمجھی جاتی ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ اٹلی کی ایک معروف ماڈل کی اصل وجہ شہرت ہی اس کی انتہائی گھنی بھنویں ہیں، جو اتنی گھنی ہیں کہ بھاری بھرکم مونچھوں جیسی نظر آتی ہیں۔

ویب سائٹ ’بیوٹی پیجنٹس‘ کے مطابق 21 سالہ ماڈل صوفیہ صرف 15 سال کی تھیں جب وہ اپنی غیر معمولی بھنووں کی وجہ سے مشہور فیشن میگزین ’اٹالیا ووگ‘ کے صفحات کی زینت بنیں۔ اگلے کچھ عرصے میں ہی ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھی اور اب سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

صوفیہ کہتی ہیں کہ جب وہ سکول میں تھیں تو ساتھی طلبا وطالبات ان کی گھنی بھنووں کی وجہ سے ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے اور وہ بہت شرمندگی محسوس کرتی تھیں۔ پہلی بار جب ان کی ایک تصویر انسٹاگرام کے ایکسپلور پیج پر شائع کی گئی تو اسے دیکھنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی بڑھ گئی۔ صوفیہ کا کہنا ہے کہ تب سے انہیں اپنی بھنووں پر شرمندگی ہونے کی بجائے فخر محسوس ہونے لگا اور وہ اسے اپنی انفرادیت کا حصہ سمجھنے لگیں۔

صوفیہ نے بتایا کہ اب بھی کچھ لوگ ان کا مذاق اُڑاتے ہیں لیکن وہ ایسے لوگوں کو برا بھلا نہیں کہتیں۔ وہ ان لوگوں سے بس یہ کہنا چاہتی ہیں کہ کسی کو پسند کرنا یا نہ کرنا آپ کے اختیار میں ہے لیکن کسی کی شکل و صورت کی وجہ سے اس کا مذاق انہیں اڑانا چاہیے۔

Facebook Comments HS