1973 میں ایپل کے بانی سٹیوجابز کی طرف سے دی گئی نوکری کی درخواست برائے نیلام


امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کے بانی اسٹیوجابز  کی 1973ء میں نوکری کے لیے دی گئی درخواست کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا جو کہ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوسکتی ہے۔

یہ سوال نامہ اسٹیو جابز نے اپیل کمپنی کی بنیاد رکھنے سے تین سال قبل نوکری کے لیے بطور امیدوار بھرا تھا جس میں انہوں نے مطلوبہ سوالات کے جوابات دیے تھے۔

ایک صفحے پر مشتمل اس درخواست فارم کے جوابات اسٹیو جابز نے اپنے ہاتھوں سے لکھے تھے جس میں انہوں نے خصوصی صلاحیت کے خانے میں ’الیکٹرانکس ٹیک اور ڈیزائن انجینئر‘ درج کیا تھا۔ ساتھ ہی پوچھے گئے کمپیوٹر سے متعلق سوال  کا انہوں نے ’ہاں‘ میں جواب دیا جب کہ آئی فون کے موجد سے فون کا پوچھا گیا تو ان کا جواب ’نہیں ‘ میں تھا۔

واضح رہے کہ اپیل کے بانی اسٹیو جابز 56 سال کی عمر میں کینسر کے جان لیوا مرض سے لڑتے لڑتے سن 2011ء میں چل بسے تھے۔

Facebook Comments HS