میں مخصوص عملیات سے محبت بھیجتی ہوں؛ آسٹریلوی جادوگر خاتون کا دعوی
جادوٹونے کا استعمال عموماً شیطانی مقاصد کے لئے کیا جاتا ہے لیکن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی جیسکا ہوڈک اپنی جادوئی صلاحیتوں کا منفرد استعمال کر رہی ہے.
جیسیکا نے ڈیلی میل آسٹریلیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جادو کا استعمال دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لئے نہیں بلکہ محبت کی روشنی پھیلانے کیلئے کرتی ہے۔ وہ جادو کے ذریعے اپنے ذہنی مسائل سے نمٹنے میں بھی مدد حاصل کرتی ہے اور دوسروں کی مدد بھی کرتی ہے۔
جیسکا کا کہنا تھا ”میں بہت روحانی شخصیت ہوں۔ میں پریوں پر یقین رکھتی ہوں۔ میرا جادو پر بھی یقین ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ جادو کو دنیا میں مسرت اور شفقت پھیلانے کیلئے استعمال کیا جاسکتاہے۔ جب بھی کوئی میرے ساتھ برے طریقے سے پیش آتا ہے تو میں رات کے وقت مخصوص عملیات کے ذریعے اسے اپنی محبت بھیج دیتی ہوں۔ میں اس شخص کا تصور کرتی ہوں، پھر اپنے سامنے ایک سرخ موم بتی جلاتی ہوں اور پھر اپنے جادوئی تخیل کی قوت سے اسے محبت ارسال کرتی ہوں۔ جب میں رات کے وقت کسی شخص کے لئے یہ عمل کرتی ہوں توسرخ روشی کا ایک ہالہ اسے اپنے گھیرے میں لے لیتا ہے اور اس کا دل مسرت سے بھر جاتا ہے۔ میں ذہنی مسائل سے دوچار بہت سے لوگوں کی بھی اسی طرح مدد کر چکی ہوں، جو میرے لئے سب سے بڑی خوشی ہے۔“



