عرب امارات میں دوسری شادی کرنے والوں کے لیے سہولیات کا اعلان
ملک میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے اُن اماراتی مردوں کو ہاوسنگ الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی دو بیویاں ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق پہلی بیوی کی طرح دوسری بیوی کے لیے بھی یہ ہاوسنگ الاؤنس شیخ زائد ہاوسنگ پروگرام میں سے دیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ترقیاتی انفرااسٹرکچر نے کہا کہ دوسری بیوی کو اُسی معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں جیسی پہلی بیوی کو حاصل ہوتی ہیں۔
نیشنل کونسل اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مردوں کے لیے دوسری شادی ممکن بنانے کے طریقہ کار کو آسان کیا جانا چاہیے۔
Facebook Comments HS


